جمہوریت کی تمام حدیں راہول گاندھی نے پار کردیں۔ نڈا

,

   

نڈا نے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں جیسے ائی ائی ایم ایس‘ ائی ائی ٹی ایس اور میڈیکل کالجوں کے علاوہ یونیورسٹیوں کی بڑھتی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ”مودی جی کی قیادت میں حقیقی طور پر ہندوستان بدل رہا ہے۔ نوجوانوں کے لئے یہ وقت صحیح ہے“


نئی۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا نے راہول پر جمہوریت کی تمام حدیں پار کرنے کا مورد الزام ٹہرایا اورکہاکہ انہیں ایک جمہوری انداز میں ”لاک اسٹاک او ربیرل‘پیک کرکے بھیجا جانا چاہئے۔

چینائی میں ان کی پارٹی کے یوتھ وینگ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ”قومی یوتھ پارلیمنٹ“ کے ورچول افتتاحی خطاب میں نڈا نے کہاکہ ”وہ لوگ جنھیں جمہوریت پر یقین نہیں ہے ان کی جمہوریت میں کوئی جگہ نہیں ہے“

۔ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے غیر ملکی طاقتوں جیسے امریکہ او ریوروپی ممالک کی ہندوستان کے داخلہ معاملات میں مداخلت کے لئے گاندھی پر ”اکسانے“ کا بی جے پی صدر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کانگریس ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئی ہے۔

نڈا نے کہاکہ ”راہول گاندھی نے تمام جمہوری حدیں پار کردی ہیں“۔ نڈا نے پوچھا کہ کس قسم کے وہ بیانات دے رہے ہیں اور کہاکہ ہندوستان کے لوگ انہیں نہیں سن رہے ہیں‘ بڑی مشکل سے انہیں برداشت کررہے ہیں۔

بی جے پی صدر نے کہاکہ ”راہول گاندھی نے ہندوستا ن کے جمہوری اقدار کے بارے میں اپنے شرمناک تبصروں سے نہ صرف قوم کی توہین کی ہے بلکہ بیرونی ممالک کو بھی ہمارے ملک میں مداخلت کی دعوت دی ہے“

۔نڈا نے کہاکہ انہیں ایک جمہوری انداز میں پیکنگ بھیجنا چاہئے۔تاہم کانگریس نے بی جے پی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا او رکہاکہ گاندھی پارلیمنٹ میں بات کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تاکہ برسراقتدار ممبرس کا جواب دے سکیں جو برطانیہ میں ان کے تبصرے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

کانگریس کا دعوی ہے کہ بی جے پی اڈانی کے مسلئے سے توجہہ ہٹانے کے لئے ان کے ریمارکس ”غلط طریقے سے پیش“ کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 13مارچ کے اپنے دوسرے حصہ شروعات کے بعد سے واش اؤٹ ہوگیا ہے‘ جس میں بی جے پی گاندھی سے معافی کی مانگ کررہی ہے

۔یوکے میں اپنی بات چیت کے دوران راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ ہندوستانی جمہوریت کے ڈھانچے پر حملہ ہورہا ہے اور ملک کے اداروں پر ”مکمل پیمانے پر حملہ“ہورہا ہے۔

نڈا نے پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں جیسے ائی ائی ایم ایس‘ ائی ائی ٹی ایس اور میڈیکل کالجوں کے علاوہ یونیورسٹیوں کی بڑھتی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ”مودی جی کی قیادت میں حقیقی طور پر ہندوستان بدل رہا ہے۔ نوجوانوں کے لئے یہ وقت صحیح ہے“۔