جنید نصیر قتل۔ مونو مانیسر کو چار دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیاگیا

,

   

مانسیر کو نصیر اورجنید کے اغوا او رقتل کے ضمن میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔


گروگرام۔ جنید اور نصیر کے قتل کے معاملے میں ایک ملزم گاؤ رکشک اور بجرنگ دل کارکن مونو مانیسر کو ہفتہ کے روز ایک مقامی عدالت نے چار دنوں کی پولیس تحویل میں بھیج دیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹوڈی تعلقہ عدالت کے چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ ترنم خان کی عدالت میں مونو مانیسر کو پیش کیاگیاتھا۔

گروگرام پولیس نے سات دنوں کی تحویل مانگی تھی مگر عدالت نے چار دنو ں کی تحویل کو منظوری دی۔ مانسیر کے وکیل گلبھوشن بھردوراج نے کہاکہ ”پولیس نے مونو مانیسر کی سات دنوں کی تحویل یہ کہتے ہوئے مانگی تھی کہ مہارشٹرا میں اس کے تحویل سے جرم میں استعمال کیاگیاہتھیار برآمد کیاجانا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مانو سے گینگسٹروں سے تعلقات کے متعلق بھی پوچھ تاچھ کرنا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے مونو کی چاردنوں کی تحویل کو منظوری دی ہے“۔

پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ وہ مانیسرکو ریمانڈ پر لیں گے اورا س سے پوچھ تاچھ کریں گے۔پولیس کے مطابق پٹوڈی کے بابا صاحب محلہ میں 6فبروری کے ساتھ دو گرہوں میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا تھا اس وقت مانیسر اس کے گروپ کے ساتھ وہاں پر موجود تھا۔

اسی محلے کے مبین خان نے ایک شکایت درج کرائی تھی‘ جس نے الزام لگایا ہے کہ دوگروہوں کے درمیان میں فائرینگ کے دوران ااس کے بیٹے کو گولی لگی ہے۔ اس شکایت کے بعد پٹوڈی پولیس اسٹیشن میں مانسیر کے خلاف دفعہ 307(اقدام قتل) کے تحت ایک ایف ائی آردرج ہوئی تھی۔

مانسیر کو نصیر اورجنید کے اغوا او رقتل کے ضمن میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔بعض گاؤرکشکوں کی جانب سے گائے کی تسکری کے الزام میں مبینہ اغوا کے بعدراجستھان ہریانہ سرحد پر 16فبروری کے روز ایک گاڑی سے دونوں کی جھلسی ہوئی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔