حیدرآباد 7اگست :جورالہ پراجیکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے ۔بالائی علاقوں سے پانی کی کمی کے بعد حکام نے اس کے دروازے بند کردیئے۔ پراجیکٹ میں 50,900کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد بجلی کی پیداوار کے لئے 37,237کیوزک استعمال کیاگیا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 9.657 ٹی ایم سی کے برخلاف موجودہ سطح آب 8.493 ٹی ایم سی درج کی گئی۔ پراجیکٹ میں بجلی کی پیداوار کا عمل جاری ہے ۔دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں بارش کے نتیجہ میں اس کی سطح میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھاگیا تھا جس کے بعد اس سے پانی کو چھوڑاگیا۔