حج2021جون اورجولائی میں متوقع ہے‘ قطعی فیصلے کا انکار ہے

,

   

مکہ۔حج2021توقع ہے کہ جون جولائی میں ہوگا‘ تاہم اس پر قطعی فیصلے کا انتظار ہے اور قومی اور عالمی کویڈ19پروٹوکال پر اس کا انحصار ہے‘ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختا ر عباس نقوی نے اس با ت کا اعلان کیاہے۔

حج برائے سال2021کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران مذکورہ منسٹر نے کہاکہ قطعی فیصلہ سعودی انتظامیہ کے اعلان کے بعد کیاجائے گا اور انتظامیہ یقینی طور پر عالمی کویڈ19کے گائیڈ لائنس کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے یقین دلایاکہ2021کے حج کے متعلق قطعی فیصلہ صحت عامہ کو یقینی بنانے کے ساتھ لیاجائے گا۔مذکورہ منسٹر نے اس بات کا بھی اعلان کیاکہ گائیڈلائنس کے پیش نظر حج کے سارے مشق میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی‘ جس میں رہائش‘ ٹرانسپورٹ‘ صحت او ر سہولتیں شامل ہیں جو ہندوستان او رسعودی عربیہ دونوں کی طرف سے ہوں گی۔ان

ہوں نے کہاکہ عالمی وباء کے پیش نظر حکومت کے لئے ترجیحات میں عازمین کی بہتر صحت رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی ایجنسیاں اور حج کمیٹیاں پہلے سے ہی عالمی وباء کے پیش نظر خصوصی توجہہ اورتیاریاں شروع کرچکے ہیں۔

نقوی نے کہاکہ ہندوستان میں حج کے عمل کے 100فیصد منسوخی کی وجہہ سے راست بینک کے ذریعہ 2100کروڑ کی منتقلی عازمین کے اکاونٹ میں ائی ہے‘ کوئی تخفیف کے بجائے عالمی وباء کی وجہہ سے 123000لوگوں کا حج منسوخ کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سعودی حکومت نے بھی ٹرانسپورٹ کے لئے جمع کئے گئے 100کروڑ واپس کردئے ہیں