حکومت نے 94تلنگانہ یوٹیوب چیانلوں‘ 19سوشیل میڈیا اکاونٹس 2021-22میں بند کردئے ہیں

,

   

نئی دہلی۔ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹر انوراگ شرما ٹھاکر نے جمعرات کے روز کہاکہ 2021-22میں مذکورہ وزرات نے ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنے ولے یوٹیوب چیانلوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹھاکر نے کہاکہ مذکورہ وزرات نے 94یوٹیوب چیانلوں کے خلاف‘ 19سوشیل میڈیا اکاونٹس اور747یوآر ایلوں پر کاروائی کی ہے اور انہیں بند کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ کاروائیوں‘ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی ایکٹ کے دفعہ 69اے کے تحت کی گئی ہیں“۔

مذکورہ وزرات نے مزیدکہاکہ حکومت ایسے ایجنسیوں کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہے جو ملک کی سالمیت کے خلاف میں فرضی خبروں او رانٹرنٹ پر پروپگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔

الٹ بیوزکے شریک بانی محمد زبیر جس کو چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے کہ حوالہ دیتے ہوئے ٹھاکر نے کہاکہ ایک ’حقائق کی جانچ‘ کرنے والے اور حقائق کی جانچ کے پس پردہ سماج میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے کے درمیان کے فرق کو جاننا ضروری ہوگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر ان کے خلاف کوئی شکایت کرتا ہے تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی“۔