حکومت کاظالم چہرہ ’بلڈوز پالیسی‘ بن گیاہے۔ راہول گاندھی

,

   

جب اقتدار کا گھمنڈلوگوں کے جینے کا حق چھین لے تو اسے آمریت کہتے ہیں۔ راہول گاندھی
نئی دہلی۔ انتظامیہ کی جانب سے مخالف قبضہ مہم چلانے کے دوران اترپردیش کے کانپور شہر میں ایک ماں او ربیٹی کی موت کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کواپنی تنقیدکا نشانہ بنایا او رکہاکہ مذکورہ ’بلڈوزر پالیسی‘ حکومت کا ظالم چہرہ بن گیاہے۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیاکہ”جب اقتدار کا گھمنڈلوگوں سے جینے کا حق چھین لے تو اسکوآمریت کہتے ہیں۔کانپور کے حادثے سے میرا ذہن پریشان ہے۔یہ ”بلڈوزپالیسی“اس حکومت کے ظلم کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے۔

ہندوستان کے لئے یہ قابل قبول نہیں ہے“۔پولیس کے مطابق منگل کے روز کانپور کے دیہات علاقے کے ماروالی گاؤں میں غیرمجاز قبضوں کے خلاف ایک مہم کے دوران آگ لگانے کے بعد 44سالہ ایک خاتوا اور اس کی بیٹی ہلاک ہوگئے۔

متوفی کی شناخت44سالہ پرمیلا ڈکشٹ اور بیٹی کی شناخت22سالہ نیہا ڈکشٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفیوں کے گھر والوں کا الزام ہے کہ عہدیداران جو مہم میں مصروف ہیں نے گھر کو اس وقت آگ لگادی جب ماں اوربیٹی دونوں اندر تھے۔

ان الزامات کی بنیاد پر درجنوں افراد بشمول سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) ’اسٹیشن ہاوز افیسر(ایس ایچ او) وار لیکھ پال کے خلاف ایک مقدمہ در ج کیاگیاہے۔ اترپردیش ڈپٹی چیف منسٹر برجیش پاٹھک نے ویڈیو کال پر متوفین کے گھر والوں سے بات کی۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے متوفین کی فیملی کی تمام ممکنہ مدد کا بھروسہ دلایا اور یقین دلایاکہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انفارمیشن کے بموجب پیر کے روز ماراولی گاؤں میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب ”غیرمجاز قبضوں“ کے خلاف ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم انہدامی کاروائی میں مصروف تھی۔

مذکورہ فیملی ممبرس نے انہدام کاروائی کے خلاف احتجاج کیااور انہدامی کاروائی کوروکنے کے لئے مبینہ خود کو جلاکر مار لینے کی دھمکی دی۔اس کے سبب فیملی ممبرس اورعہدیداروں کے درمیان میں مدبھیڑ ہوئی اور اسی دوران آگ لگنے کی وجہہ سے سارا گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کے وقت چار لوگ گھر میں تھے اور آگ لگنے کی حقیقی وجہہ کااب تک پتہ نہیں چلا ہے۔

عہدیدارو ں کا کہنا ہے ”ان میں سے دو ہلاک ہوگئے اور دیگرجھلسنے کے سبب زخمی ہوگئے ہیں“۔حالانکہ آگ لگنے کی حقیقی وجہہ کی جانکاری نہیں ہے‘ متوفی کے گھر والوں نے عہدیداروں اورعلاقے کے غیرسماجی عناصر پر جان بوجھ کران کے گھروں کو آگ لگانے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔

کانپور پولیس نے ایک سرکاری نوٹ میں کہاکہ متاثرہ فیملی کی شکایت پر ایک مقدمہ 12لوگو ں بشمول ایس ڈی ایم‘ ایس او‘اورلیکھ پال کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ چا رمقامی لوگوں کی شناخت اشوک ڈکشٹ‘ انل ڈکشٹ‘ نرمل ڈکشٹ‘ اور ویشال ڈکشٹ کا نام بھی ایف ائی آر میں شامل ہے۔

مذکورہ پولیس نے کہاکہ ”یہاں پر ایک شکایت ویشال ڈکشٹ(ایف ائی آر میں جس کا نام موجود ہے)وہ گاؤں کمیونٹی سے وابستہ اراضی پرقبضہ کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے ضمن میں ایڈمنسٹرٹیو ٹیم علاقے میں پہنچی تاکہ قبضہ برخواست کیاجاسکے جہاں پر یہ حادثہ پیش آیاہے“۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔