دلتوں کے ساتھ کچ کی مند میں جگنیش میوانی ہوئے داخل

,

   

گاندھی نگر۔ گجرات میں دلت سماج کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پراکیلا آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی جس نے حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے‘ احتجاج کے طور پر ضلع کچ کے راپور تعلقہ کی ایک مندر میں دیگر دلتوں کے ساتھ داخل ہوئے ہیں۔

ورنو گاؤ ں کے دلت مکینوں کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد مذکورہ راشٹریہ دلت ادھیکار منچ جس کے قومی کنونیر جنگیش میوانی ہیں اپنی ٹیم کے ساتھ مندر پہنچے۔ میوانی نے اپنی موجودگی میں مندر کے اندر دلت کمیونٹی کے داخلے کو یقینی بنایا ہے۔

میوانی نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ ”مندر کے دومقامات ہیں۔ ابتدائی حصہ تک دلتوں کی رسائی ہے او راندر کا حصہ اونچی ذات کے لوگوں کے لئے محفوظ ہے“۔

میوانی نے استفسار کیاکہ ”اب میرا سوال ہے کہ کیوں ہر شہری کی اندرونی حصہ تک رسائی نہیں ہے اور کیوں صرف اونچی ذات والوں کو ہی جانے کا موقع ہے“۔میوانی نے ہنستے ہوئے کہاکہ ”انتظامیہ کی موجودگی میں ہم نے ”گربھا گروہ“ میں داخلہ کیااور رسومات ادا کئے۔

مگر بہت ہی ناراضگی کے ساتھ پوجاری نہنت نے کا استقبال تھا اور اتنا ہی ٹھنڈا استقبال بی جے پی ہیڈکوارٹر کاملم کی جانب سے ہوا ہے“۔

مندر میں داخلے کے بعد وارنو گاؤں کے دیگر طبقات کے لوگوں سے بھی میوانی نے ملاقات کی۔ میوانی نے انہیں بتایاکہ ”ہم یہاں پر اپنی طاقت بتانے کے لئے نہیں ائے ہیں کہ ہم مندر میں داخل ہوسکتے ہیں‘ ہم یہاں پر آپ کے ساتھ ہاتھ جوڑے چلنے کے لئے ہیں اس بات کے اظہار کے واسطے ہیں۔

ایک دوسرے کو اپناہی سمجھیں اور دیگر گاؤں کے ساتھ بھائی چارگی کے احساس کو اجاگر کریں“۔

مذکورہ واڈگام حلقہ کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے ہفتہ کے روز گجرات میں دلتوں کے خلاف چھوت اچھوت کے علم اور مظالم پر ”احتجاج“ کا اعلان کیاتھا۔

اکٹوبر26کے روز 20لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے دلت سماج کے چھ افراد کے ساتھ کچ کے نیر گاؤں میں مارپیٹ کے بعد یہ اعلان کیاگیاتھا۔