دل کو دہلادینے والا ویڈیو۔ اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد ایک 10سالہ فلسطینی لڑکی کی آہ وبکا۔ ویڈیو

,

   

فلسطین میں 198تک پہنچ گئے اموات


غازہ۔غازہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی کے سبب خود کو بے بس اور مجبور محسوس کرنے والے ایک 10سالہ فلسطینی لڑکی میڈیا سے بات چیت کے دوران روپڑی۔بعدازاں لڑکی کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوا ہے۔

اس ویڈیو میں لڑکی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”میں صرف دس سال کی ہوں۔ اب مجھے برداشت نہیں ہوتا۔ میں اپنے لوگوں کی مدد کے لئے ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں مگر میں اب یہ نہیں کرسکتی ہوں۔

میں ایک کم عمر بچی ہوں۔ مجھے اس بات کا بھی اندازہ نہیں کیاہے کرنا کیاہے۔ میں خوف زدہ ہوں مگر اس قدر نہیں ہوں۔میں اپنے لوگوں کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہوں‘ مگر مجھے نہیں معلوم کیاکرنا ہے۔ میں محض دس سال کی ہوں“

YouTube video

اسرائیل کافضائی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ لڑکی نے کہاکہ ”اس تمام کو دیکھ کر میں یقینا ہر روز روتی ہوں۔ میں خود سے کہتی ہوں‘ میں کیوں اس کی حقدار ہوں؟ہم نے کیاہے جو ہمارے ساتھ ایسا کیاگیاہے؟۔

مسلمانوں سے نفرت کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”میرے گھر والے کہتے ہیں کہ وہ ہم سے صرف نفرت کرتے ہیں۔ وہ ہمیں پسند نہیں کرتے ہیں‘ کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔

مسلمانوں کے ساتھ تمہارا ایسا سلوک کیوں ہے؟“۔

اپنے ارگرد نظر آنے والے فلسطینی بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”میرے اطراف واکناف میں جوبچے دیکھائے دے رہے ہیں وہ بہت ہی کم عمرہیں۔ کیوں ان کے لئے تم یہ میزائلس بھیج رہے ہیں اورانہیں ماررہے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے“۔

درایں اثناء پیر کے روزغازہ میں حماس کی چلائی جانے والے وزرات صحت نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد198تک پہنچ گئی ہے۔

اموات میں 58بچے بھی شامل ہیں اور غازہ میں اسرائیل کی بربریت میں 1300لوگ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی عدالت کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کو مشرقی یروشلم سے نکل جانے کی ہدایت پر مشتمل سنائے جانے والے فیصلے کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے مابین تازہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔