دہشت گردوں کو پلیٹ فارمس نہ دیں۔ کینڈا معاملے کے رمیان مرکز کی ٹی وی چیانلوں کو ہدایت

,

   

مذکورہ وزرات نے کہاکہ جب کہ حکومت میڈیاکی آزادی کو برقرار رکھتی ہے اور ائین کے تحت اس کے حقوق کا احترام کرتی ہے‘ ٹی وی چیانلوں کے ذریعہ نشرہونے والے مواد کو کیبل ٹیلی ویثرن نٹ ورکس(ریگولیشن) ایکٹ 1955کے دفعات کااحترام کرنا چاہئے۔


نئی دہلی۔مذکورہ انفارمیشن اینڈبراڈ کاسٹنگ وزرات نے جمعرات کے روز ٹی وی نیوز چیانلوں کو تجویز پیش کی سنگین جرائم میں ملوث اور دہشت گردانہ الزامات کا سامنے کررہی تنظیموں سے وابستہ افراد کو اپنا پلیٹ فارم فراہم کرنے سے گریز کریں۔

تمام خانگی سٹلائیٹ ٹی وی چیانلوں کو جاری ایک اڈوائزری میں وزرات نے کہاکہ یہ بات ہماری جانکاری میں ہے کہ ایک بیرون ملک میں ”ایک فرد“ جس کو دہشت گردی میں ملوث ہونے والے جرائم کے سنگین معاملات کا سامنا ہے کو ایک ٹیلی ویثرن چیانل پر ایک مباحثہ میں مدعو کیاگیا تھا۔

وزرات نے نیوز چیانل اوراس شخص کا نام لئے بغیر کہاکہ بات چیت کے دوران‘ اس شخص نے ہندوستان کی خود مختاری اورسالمیت‘ اس کی سلامتی اور ایک غیرملکی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے نقصاندہ تبصرہ کیاہے۔ وزرات نے مزیدکہاکہ اس شخص کے ریمارکس میں ملک کے امن عامہ کو خراب کرنے کا بھی امکان ہے۔

مذکورہ وزرات نے کہاکہ جب کہ حکومت میڈیاکی آزادی کو برقرار رکھتی ہے اور ائین کے تحت اس کے حقوق کا احترام کرتی ہے‘ ٹی وی چیانلوں کے ذریعہ نشرہونے والے مواد کو کیبل ٹیلی ویثرن نٹ ورکس(ریگولیشن) ایکٹ 1955کے دفعات کااحترام کرنا چاہئے۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”مذکورہ بالا کی روشنی میں‘ ٹیلی ویثرن چیانلوں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ ایسے پس منظر کے لوگوں کے بارے میں جن میں وہ لو گ بھی شامل ہیں جن کے خلاف سنگین جرائم/دہشت گردی کے الزامات ہیں اور جن کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے ہے کے متعلق رپورٹس/حوالہ جات اور آراء/ایجنڈہ کے لئے کوئی پلیٹ فارم دینے سے گریز کریں۔ ائین کے ارٹیکل 19(2)کے تحت مذکورہ معقول پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے ذریعہ ممنوعہ قراردیاگیاہے۔