رام نومی تشدد۔ این جی او حقائق سے آگاہی کرنے والی ٹیم کو ہواڑہ پہنچنے سے روکا گیا

,

   

مارچ30کی دوپہر میں ضلع ہواڑہ کے شیب پور علاقے میں ایک رام نومی جلوس کے دوران تشدد پیش آیاتھا۔ اس کے اگلے دن تشدد کے واقعات اسی ضلع کے پڑوسی علاقہ قاضی پارا تک پہنچ گئے


کلکتہ۔دہلی سے آنے والے ایک این جی او کی حقائق کی جانچ کرنے والی ٹیم کے ممبرس جو کلکتہ سے متصل ہواڑہ میں شیب پور او رقاضی پارا میں 30مارچ کے روز رام نومی جلوس کے دوران پیش ائے تشدد کی جانچ کیلئے پہنچی تھیاتوار کے روز پولیس نے ان پریشان حال علاقوں میں جانے سے روک دیاہے۔

جن علاقوں میں تشد دکے واقعات پیش ائے ہیں وہاں پرحقائق سے آگاہی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی ٹیم ممبرس کو جانے سے مسلسل دوسرے دن روک دیاگیاہے۔ ہفتہ کے روز اسی ٹیم کو ہولی ضلع کے ریشرا پہنچے سے پولیس نے روک دیاتھا

جہاں پر اپریل2کی رات اوراگلے دن تشدد کے واقعات پیش ائے تھے۔اتوار کی دوپہر کو حقائق کی جانکاری حاصل کرنے والی ٹیم کے ممبرس دوسرے ہولی برج کے ٹول پلازہ پر پہنچے جو کلکتہ کو ہواڑہ سے جوڑتا ہے تو پولیس کی ایک بھاری ٹیم نے انہیں شیب پور اورقاصی پارا میں داخل ہونے سے روک دیاہے

۔پولیس نے علاقے کی حساسیت اور سی آر پی سی کے دفعہ 144کا حوالہ دے کر ٹیم کو جانے سے روک دیا جو جمعہ کے روز کلکتہ پہنچی تھی تاکہ ہفتہ اوراتوار کے روز تشدد سے متاثرہ علاقوں کو دورہ کرتے ہوئے حقائق سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔

مارچ30کی دوپہر میں ضلع ہواڑہ کے شیب پور علاقے میں ایک رام نومی جلوس کے دوران تشدد پیش آیاتھا۔ اس کے اگلے دن تشدد کے واقعات اسی ضلع کے پڑوسی علاقہ قاضی پارا تک پہنچ گئے