راہول گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ ’الیکشن کے بعد جانچ ‘ جیل میں ہوگا چوکیدار‘

,

   

کانگریس صدر راہول گاندھی نے ناگپور میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر تیکھا حملہ کیا۔ انہوں نے رافائیل معاملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ الیکشن کے بعد جانچ کی جائے گی اور ’’چوکیدار‘‘ جیل میں ہونگا۔

ناگپور۔ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں چوکیدار پر بحث جیسے جیسے تیز ہوتی جارہی ہے ویسے ویسے حکومت اور اپوزیشن اس کا اپنی مناسبت سے زوردار استعمال بھی کررہے ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی میں کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر زوردار حملہ بولا ہے۔

انہوں نے ’’ چوکیدار چور ہے ‘‘ کے نعرے کو دہراتے ہوئے دعوی کیاہے کہ الیکشن کے بعد ’چوری‘ کی جانچ ہوگی اور ’چوکیدار‘ جیل میں ہوگا۔جمعرات کے روز راہو ل گاندھی ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

اس دوران انہوں نے کہاکہ’کسی مزدور کے گھر کے باہر چوکیدار نہیں ہوتا‘لیکن انل امبانی کے گھر کے باہر چوکیدار ہوتا ہے‘ چوری کے پیسے کی چوکیداری کرنے کے لئے‘۔انہو ں نے کہاکہ کچھ چھوٹی موٹی چوری نہیں ہوئی ہے۔

میں آپ کو بتارہاہوں الیکشن کے بعد جانچ ہوگی او رجیل میں دوسرا چوکیدار ہوگا‘ جیل کے باہر دوسرے چوکیدار ہوتے ہیں‘۔درایں اثناء راہول گاندھی نے سابق وزیر دفاع انجہانی منوہر پریکر کو رافائیل سودے میں بدعنوانی کی جانکاری ہونے کا بھی دعوی کیا ۔

انہو ں نے ایک ریالی میں الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی جنگی جہاز کی سودی بازی کے معاملے میں بدلاؤ کیا ‘ جس کی وجہہ سے اس کی قیمت بڑھ گئی۔

انہوں نے کہاکہ’’ وزرات دفاع کے دستاویزات بتاتے ہیں کہ نریندر مودی نے اس اہم معاہدے میں بدلاؤ کیاہے اور ایک جہاز 1600کروڑ میں خریدا ‘۔

رافائیل معاملے میں انل امبانی کو نشانہ بناتے ہوئے گاندھی نے کہاکہ دفاعی شعبہ میں تجربہ نہیں ہے‘ کاروبار خسارے میں ہے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں ‘پھر بھی انہیں’ سب سے بڑا‘دفاعی کنٹراکٹ ملا۔ انہو ں نے کہاکہ ’نیایے ‘ اسکیم کو ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی قطعیت دی گئی ہے