حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز)ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کا ڈپٹی سالیسٹر جنرل اور ان کے پیانل کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا تاکہ ہائی کورٹ میں معاوضہ کی ادائیگی کیلئے دائر کی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا جائے۔ پی اودئے کمار ریڈی ایڈیشنل جنرل منیجر نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے وکلاء سے خواہش کی کہ ریلوے کی جانب سے معاوضہ کے سلسلہ میں دائر کی گئی اپیلوں کی کامیاب یکسوئی کے اقدامات کریں۔ ریلوے کِلیم ٹریبونل میں دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت باقی ہے۔ سی وینو گوپال چیف کمرشیل منیجر کِلیمس نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی سالیسٹر جنرل سے سپریم کورٹ میں اپیل کی خواہش کی۔ جی پروین کمار ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف انڈیا اور مرکزی حکومت کے وکلاء نے مقدمات میں ریلوے کی کامیابی کیلئے ہر ممکن مساعی کرنے کا تیقن دیا۔ ر