سعودی عربیہ عید کی تعطیلات کے موقع پر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرے گا

,

   

ریاض۔عیدکے موقع پر پانچ روز ہ تعطیلات کید وران سعودی عربیہ میں 24گھنٹوں تک کا قومی لاک ڈاؤن نافذ کیاجائے گا‘ جو رمضان کے اختتام کے موقع پر 23-27مئی کے دوران مملکت انجام دیاجاتا ہے۔

سرکاری ایجنسی نے مذکورہ ترجمان کے حوالے سے کہاکہ ”کرونا وائر س سے متعلق تمام تحدیدات رمضان کے اختتام تک قائم رہیں گے‘ حمل ونقل پر30رمضان سے 4شوال تک (23-27مئی)“۔

عید سے قبل مقامی ایجنسی کے مطابق لوگ صبح 9سے شام5تک پوری آزادی کے ساتھ حمل ونقل کرسکیں‘ سوائے مکہ شہر کے جو مکمل لاک ڈاؤن میں ہیں
سعودی عربیہ میں منگل کے روز1900کویڈ19کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں وہاں مرنے والی کی تعداد264تک بڑھ گئی ہے۔

پندرہ سو سے زائد لوگ اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔نو ہزار معاملات کے ساتھ مکہ کا علاقے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

وہیں مذکورہ سعودی حکومت نے اپنے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں اور سماجی دوری کی پالیسی پر عمل کریں۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق مملکت میں 42925کرونا وائرس کے معاملات کی تصدیق کی ہے۔

مذکور عالمی سطح پر کویڈ کے معاملات 4247709تک پہنچ گئے ہیں جبکہ290838اموات پیش ائی ہیں۔ ان میں زیادہ تر اموات یوروپ اور امریکہ میں پیش ائی ہیں