سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سی پی ائی ایم لیڈر ایم وائی تریگامی کو سری نگر سے اے ائی ائی ایم ایس منتقل کیاگیا۔

,

   

سی پی ائی ایم کے بیمار لیڈر ایم وائی تریگامی جو سری نگر میں پچھلے ایک ماہ سے نظر بند کردئے گئے تھے‘ پیرکی صبح انہیں نئی دہلی کے اے ائی ائی ایم ایس کو منتقل کردیاگیاہے۔

نئی دہلی۔سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر سی پی ائی (ایم) کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی کو سری نگر سے جموں کشمیر سے منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے‘ مذکورہ جموں اور کشمیر کے لیڈر کو پیر کے روزدہلی میں اے ائی ائی ایم ایس منتقل کردیاگیا۔

ایم وائی تاریگامی جو سری نگر میں اپنے گھر میں نظر بند تھے کو ان کے ساتھی یچوری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد اے ائی ائی ایم ایس منتقل کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کی جانکاری کے مطابق ایک ڈاکٹر‘ ایک رشتہ دار اور ایک پولیس عہدیدار کی نگرانی میں تاریگامی نئی دہلی پہنچے اور انہیں فوری اے ائی ائی ایم ایس منتقل کیاگیا۔

سپریم کورٹ نے ستمبر5کے روز کہاتھا کہ تاریگامی جو اپنے گھر میں نظر بند ہیں انہیں سری نگر سے دہلی کے (اے ائی ائی ایم ایس) کو ”جلد از جلد“ منتقل کیاجائے۔

مذکورہ بنچ نے کہاتھا کہ سری نگر شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایس کے ائی ایم ایس) اور اے ائی ائی ایم ایس کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد منتقلی کی جارہی ہے۔

بنچ نے کہاتھا کہ ”اگست28 کے روز درخواست گذار(سیتا رام یچوری) کی جانب سے پٹیشن داخل کئے جانے کے بعد یہ بات سامنے ائی ہے کہ ایم وائی تاریگامی کی جموں کشمیر سے نئی دہلی منتقلی جلد از جلد ضروری ہے“۔