اگزیکٹیو چیر کوچ کا کرایہ 3120 اور اے سی چیر کیلئے 1665 روپئے کرایہ مقرر
حیدرآباد 16 جنوری (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم وندے بھارت اکسپریس ٹرین کا ورچول افتتاح کیا اور یہ ٹرین انڈین ریلویز کی جانب سے متعارف کردہ آٹھویں وندے بھارت اکسپریس ٹرین ہے۔ تلگو ریاستوں کو جوڑنے والی یہ پہلی ٹرین ہفتے میں 6 دن چلائی جائے گی۔ اتوار کے علاوہ دیگر ایام میں سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم براہ ورنگل، کھمم، وجئے واڑہ، راجمندری سے وشاکھاپٹنم پہونچے گی۔ ٹرین میں 14 اے سی چیر کار کوچیس اور 2 ایگزیکٹیو اے سی کار کوچیس ہیں جن کی گنجائش 1128 مسافرین کی ہے۔ یہ ٹرین سکندرآباد سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی اور رات 11.30 بجے وشاکھاپٹنم پہونچے گی۔ واپسی میں وشاکھاپٹنم سے صبح 5.45 بجے روانہ ہوگی اور دوپہر 2.15 بجے سکندرآباد پہونچے گی۔ سفر کے دوران مسافرین کے لئے جو سہولتیں حاصل رہیں گی اُن میں روٹیشن سیٹ، آٹو میٹک سلائیڈنگ ڈور، ایل ای ڈی لائٹنگ، ایر کنڈیشن شامل ہیں۔ ایرکنڈیشن موسم کے اعتبار سے رہے گا۔ معذورین کے لئے خصوصی نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اے سی چیر کار میں وشاکھاپٹنم تا سکندرآباد کرایہ 1720 روپئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ وشاکھاپٹنم تا راجمندری 625 روپئے، وشاکھاپٹنم تا وجئے واڑہ 960 روپئے، وشاکھاپٹنم تا کھمم 1115 روپئے، وشاکھاپٹنم تا ورنگل 1310 روپئے کرایہ رہے گا۔ اے سی چیر کار کوچ میں سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم 1665 روپئے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ سکندرآباد تا ورنگل 520 روپئے، سکندرآباد تا کھمم 750 روپئے، سکندرآباد تا وجئے واڑہ 905 روپئے اور سکندرآباد تا راجمندری 1365 روپئے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹیو چیر کار کوچیس میں سکندرآباد تا وشاکھاپٹنم 3120 روپئے کرایہ رہے گا۔ سکندرآباد تا ورنگل 1005 روپئے، سکندرآباد تا کھمم 750 روپئے، سکندرآباد تا وجئے واڑہ 1775 روپئے اور سکندرآباد تا راجمندری 2485 روپئے کرایہ رہے گا۔ ر