شرجیل امام نے تشدد کے لئے اکسانے سے کیاانکار‘ کہاکہ بغاوت کے حوالے سے نشانہ نہیں بنایاجاسکتا

,

   

جنوری 28سال 2020سے عدالتی تحویل میں شرجیل امام اپنے تقریر جو مبینہ طور پر سی سی اے احتجاج کے دوران کی تھی کے سبب عدالتی تحویل میں ہے


نئی دہلی۔ جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام سی سی اے او راین آر ایس کے خلاف احتجاجوں کے دوران اپنی مبینہ اشتعال انگیز تقریر کے خلاف گرفتارکرلے گئے ہیں‘ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز کہاکہ چونکہ ان کی تقریر تشدد کو بھڑکانے کا جواز نہیں دیتی ہیں اس لئے انہیں بغاوت (سیڈیشن) میں ماخوذ نہیں کیاجاسکتا ہے۔

د و یونیورسٹیوں میں 2019میں کی تقریر جس میں آسام کو اور ماباقی شمال مشرق کو ہندوستان سے علیحدہ کرنے کی مبینہ دھمکیوں پر مشتمل تقریر کے ضمن میں معاملے پر ضمانت کے لئے امام نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انہیں یو اے پی اے اور سیڈیشن کے تحت گرفتار کیاگیا ہے ۔

سنوائی کے دوران ملزم کی نمائندگی کرنے والے وکیل تنویراحمد میر نے ایڈیشنل سیشنس جج امیتابھ روات کو آگاہ کیاکہ اس کی تقریر کے کسی بھی حصہ کو کسی بھی قسم کے تشددکواکسانے کی پہل قرارنہیں دیاجاسکتا ہے۔

مذکورہ وکیل نے زوردیاکہ جب شرجیل نے کہاکہ ا س قانون (سی اے اے /این آر سی) کا یہ حصہ غیر ائینی ہے اور حکومت کو اس پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے اور کہاکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے‘ تو ہم سڑکوں پر اتر جائیں گے‘ اس نے بغاوت کا اعلان نہیں کیاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ احتجاج کا حق‘ راستہ روکنے کا حق‘ اور ملک کو روکنے کا حق بغاوت کے مترادف نہیں ہے۔ وکیل میر نے مزیدکہاکہ مذکورہ تقریر تشدد کے لئے نہیں ہے۔ انہوں نے صرف سڑک بند کرنے کی بات کہی۔

انہوں نے نہیں کہ شمالی مشرق ایک علیحدہ ریاست بن جائے گا اور کسی آزادی کا اعلان نہیں کیاہے‘ جو بغاوت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے استدلال میں کہاکہ امام کسی ممنوعہ تنظیم کا رکن نہیں ہے او رنہ ہی کسی دہشت گرد گروپ کاممبر ہے مگر وہ محض ایک طالب علم ہے۔

مذکورہ مبینہ بھڑکاؤ تقریر جامعہ ملیہ اسلامیہ پر 13ڈسمبر2019اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 16ڈسمبر2019کو کی گئی تھی۔ وہ عدالتی تحویل میں 20جنوری 2020سے ہے۔

امام پر سیڈیشن‘ دوگرہوں کے درمیان میں مذہب کی بنیاد پرنفرت کو فروغ دینے‘ نسلی‘ اور پیدائش کے مقام اور قومی یکجہتی پر دراڑ،ڈالنے کا الزام ہے‘ جس کی بنیاد پر ائی پی سی او ریو اے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت امام پر مقدمات درج کئے گئے ہیں