سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ گورو جی نے ہمیں روحانی خوشحالی، بے لوث خدمت، قربانی اور انسانیت کا راستہ دکھایا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شری گورو گوبند سنگھ جینتی کے متبرک موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔