صدراتی انتخابات۔ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

,

   

نئی دہلی۔ اپوزیشن کے صدراتی امیدوار یشونت سنہا نے پیر کے روز دہلی میں پارلیمنٹ کے اندر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار‘ سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو‘ جموں اور کشمیر نیشنل کانفرنس(این سی) صدر فاروق عبداللہ‘ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ‘ ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) ایم پی ابھیشک بنرجی‘ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ او رکانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے اس موقع پر موجو دتھے۔

ٹی آر ایس نے پیر کے روز اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کی مجوزہ صدراتی انتخابات میں تائید کا اعلان کیاہے۔ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے لکھا کہ”ٹی آر ایس پارٹی کے صدر شری کے سی آر گارو نے فیصلہ کیاہے کہ وہ سر یشونت سنہا جی کی امیدواروں کی حمایت اپنے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کریں گے“۔

اس سے قبل جمعہ کے روز سنہا نے وعدی کیاتھا کہ وہ اگر الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو کسانوں‘ ورکرس‘ بے روزگار نوجوانوں‘ خواتین اور پسماندگی کا شکار طبقات کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

جمعہ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کو تحریر کردہ ایک مکتوب میں سنہا نے مجوزہ صدراتی امیدوار کے طور پرمتفقہ طور پر انہیں منتخب کرنے کے لئے شکریہ ادا کیااور انہیں یقین دلایا کہ ائین کے بنیادی اقدار اور اصولوں کو بلا خوف کو ہراسانی کے‘ ایمانداری کے ساتھ برقر ار رکھیں گے۔

صدراتی امیدوار کے طور پر اپوزیشن نے 21جون کے روز سنہا کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا تھا۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ایک اجلاس کے دوران اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے طور پر ان کے نام کا اعلان کیاتھا۔

سنہا کی جانب سے ان کی امیدواروں کی تجویز کو قبول کرنے کے فوری بعد یہ اعلان کیاگیاتھا۔ سنہا جنھوں نے 2018میں بی جے پی چھوڑ دی تھی‘ پچھلے سال ٹی ایم سی میں شامل ہوئے۔

بعد میں انہیں پارٹی کا نائب صدر بھی بنایاگیاتھا۔ این ڈی اے کی صدراتی امیدوار دروپدی مار مور نے 24جون کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔ صدر جمہوریہ ہند کے دفتر کے لئے انتخابات 18جولائی کو مقرر ہے اور ضرورت پڑنے پر 21جولائی تک ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی جائے گی۔