صدر ٹرمپ کے این ایس اے کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت۔ ویڈیو

,

   

واشنگٹن۔یوایس قومی سکریٹری مشیر رابرٹ او برین کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے اور انہیں ”معمولی علامتیں“ پائی گئی ہیں‘

وائٹ ہاوز نے پیر کے روز ا س بات کا اعلان کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سب سے بڑے عہدوں پر فائز میں سے ایک مہلک وباء کی زد میں آگئے ہیں۔

YouTube video

اس بیان میں کہاگیا ہے کہ او برین خود الگ تھلگ ہوگئے ہیں اور گھر سے کام کررہے ہیں اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ یا پھر نائب صدر مائیک پامپیو سے ان کے ملنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مذکورہ 54سالہ ٹرمپ کے اعلی عہدیدار کو ”معمولی علامتیں“ پائی گئی ہیں۔ اوبرین ٹرمپ انتظامیہ کے بڑے اہلکار ہیں جس کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔

یوایس قومی سکریٹری مشیر رابرٹ او برین کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے اور انہیں ”معمولی علامتیں“ پائی گئی ہیں‘

وائٹ ہاوز نے پیر کے روز ا س بات کا اعلان کیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سب سے بڑے عہدوں پر فائز میں سے ایک مہلک وباء کی زد میں آگئے ہیں۔

اس میں مزید کہاگیا ہے کہ ”انہیں معمولی علامتیں پائی گئی ہیں اور وہ خود سے کسی محفوظ مقام پر الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔

صدر او رنائب صدر سے ان کی ملاقات کا کوئی رسک نہیں ہے۔ وہ بلاکسی رکاوٹ کے قومی سلامتی کونسل کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں“۔

صدر ٹرمپ کے قریب عہدیداروں میں کویڈ19وباء سے مسلسل جانچ میں مثبت پائے جانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں‘

اس وباء سے 4.10ملین لوگ اب تک متاثر ہوئے ہیں اور امریکہ میں اس وباء سے 146,000لوگ امریکہ میں فوت ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے اندر اور اردگرد بڑی تعداد میں جانچ میں مثبت پائے گئے ہیں‘

جس میں وائٹ ہاوز کے ویلڈ میں کام کرنے والے ملٹری ورکرس‘ پیناس کہ پریس سکریٹری کاٹیہ میلر اور ہیلی کاپٹر اسکوڈ رون مرائن کے نام شامل ہیں