عمرہ کے لئے آنے والے عازمین سعودی عربیہ کے کسی بھی ائیرپورٹ کے ذریعہ واپس آسکتے ہیں

,

   

اس سے قبل عمرہ عازمین صرف جدہ اورمدینہ ائیرپورٹس سے ہی سفر کرسکتے تھے
ریاض۔دنیابھر کے عازمین عمرہ کو سہولتیں پہنچانے کے مقصد سے مملکت سعودی عربیہ (کے ایس اے) حکومت نے عازمین عمرہ کو سہولت فراہم کی ہے کہ وہ مملکت کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آسکتے اورروانہ ہوسکتے ہیں۔

سیول ایویشن جنرل اتھاریٹی(جی اے سی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکولر میں تمام قومی اورغیرملکی ائیرلائنس کو مملکت کے کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعہ عازمین عمرہ کو لانے اورلے جانے کی منظوری دی ہے۔

ائیرلائنس کوخبرکردار کیاگیاہے کہ وہ حکومتی احکامات کی تعمیل کو یقینی بنائیں ورنہ نتائج کاسامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جی اے سی اے نے کہاکہ ”جی اے سی اے کے جاری کردہ سرکولرس کی تعمیل میں ناکامی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔ خاطی پائے جانے والوں کے حلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی“۔


اس سے قبل عمرہ عازمین صرف جدہ اورمدینہ ائیرپورٹس سے ہی سفر کرسکتے تھے۔مگر اس اقدام سے عازمین کو انتخاب میں مزید آزادی ملے گی۔

مکہ کے لئے مسلمانوں مقدس فریضہ عمرہ کے لئے جاتے ہیں‘ جو سال میں کسی بھی وقت کیاجاسکتا ہے۔جو مسجد الحرام میں عبادت پر مشتمل ہے۔ دوسرے الفاظ میں عمرہ کرنے والا مسلمان اپنے پچھلے گناہوں سے نجات حاصل کرتا ہے۔