غزہ میں اموات کی تعداد 1200‘ بے گھر ہونے والوں کی تعداد338934تک پہنچ گئی

,

   

فلسطین کی وزرات صحت نے کہاکہ کم از کم 51لوگ ہلاک اور 281دیگر پچھلے 24گھنٹوں کے اندر ہوئی فضاء حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ۔ حماس کے 7اکٹوبر کو کئے گئے حملے کے خلاف غزہ بھر جوابی کاروائی کے لئے فضاء‘ سمندر اور زمین سے اسرائیل کی جاری بھاری بم باری میں ساحلی انکلیو میں اموات کی تعداد 1200تک پہنچ گئی ہے وہیں جمعرات روز تک داخلی طور پر بے گھر افراد کی تعداد 338,.934ہوگئی ہے اتھارٹیز کے مطابق محض 24گھنٹوں میں 30فیصد کا ایک اضافہ ہوا ہے۔

سی این این کی رپورٹ ہے کے مطابقفلسطین کی وزرات صحت نے کہاکہ کم از کم 51لوگ ہلاک اور 281دیگر پچھلے 24گھنٹوں کے اندر ہوئی فضاء حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ وزرات نے کہاکہ نئی تعداد نے اموات کی کو 1200کے قریب تک پہنچادیا ہے وہیں 1217بچوں اور744خواتین کے بشمول زخمیوں کی تعداد 5339کے آگے بڑھ گئی ہے۔

زنہوا نیوز ایجنسی کی خبر کے بموجب رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر ابو الریش نے کہاکہ حماس کے زیر قبضہ انکلیو میں تمام اسپتالوں کے بیڈس بھر ے ہوئے ہیں اور ادوایات ختم ہوتے جارہے ہیں۔

ابو الرش نے مزیدکہاکہ منسٹری نے زخمیوں اور بیماروں کے ایمرجنسی خدمات کو جاری رکھنے کے لئے جنریٹریس کے محدود پاؤرکا استعمال کررہی ہے‘ کیونکہ غزہ پٹی کے پاؤر پلانٹ میں ایندھن ختم ہوگیا ہے اوراسرائیل نے الکٹرک سٹی بند کردی ہے۔

کچھ متاثرین اب بھی ملنے کے نیچے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی افواج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ”زیادہ سے زیادہ نقصان اور تباہی پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ اس لئے تمام رہائشی علاقوں کو تباہ کررہے ہیں“۔ وزیر نے ان حالات کو ایک”آسان انسانی تباہی“ قراردیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”غزہ کی آبادی کے 600,000سے زائد پانی سے محروم ہے اورتمام اسپتالوں کومحروم کردیاگیاہے“۔

غزہ کی وزرت پبلک ورکس اورہاوزنگ کے مطابق کم ازکم2540مکانات تباہ ہوچکے ہیں‘ یاشدید نقصان پہنچا اور ناقابل رہائش بنادئے گئے ہیں اور 22850کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی وزرات صحت کے مطابق درایں اثناء 1200اسرائیلی اورغیرملکی شہریوں کواسرائیل میں فلسطینیوں نے قتل کردیاہے۔ کم ازکم 3192لوگ منسٹری کے مطابق زخمی ہوئے ہیں اور مزیدکہاکہ زیادہ تر اسرائیلی اموات 7اکٹوبر کے روز پیش ائے ہیں۔