غزہ پر بمباری‘ مسلم دنیا پر شاہی امام کی تنقید

,

   

اس جنگ میں پہلے ہی 21,300سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں اور اس سے ایک انسانی بحران پیدا ہوا ہے جس کی وجہہ سے غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے مررہی ہے۔


نئی دہلی۔ دہلی کی جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے جمعہ کے روز کہاکہ فلسطیناور اسرائیل بحران میں مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں نبھایا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیاکہ وہ جنگ کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر سفارتی دباؤ ڈالیں۔

اس جنگ میں پہلے ہی 21,300سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں اور اس سے ایک انسانی بحران پیدا ہوا ہے جس کی وجہہ سے غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے مررہی ہے۔

ایک بیان میں بخاری نے کہاکہ مسئلہ فلسطین ایک ایسے موڑ پر پہنچ گیاہے جہا ں اس کا فوری اور مستقل حل اقوام متحدہ‘ عرب لیگ‘ اور خلیجی تعاون کونسل کی دوریاستی نظریہ پر مبنی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں حاصل کیاجانا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مسلم دنیا نے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیااور وہ نہیں کررہی جو اسے کرنا چاہئے اور یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

آخر میں امید کرتاہوں کہ میرے ملک کے وزیراعظم اسرائیل کے وزیراعظم کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کی بنا پر جنگ کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے سفارتی دباؤ ڈالیں“۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں اسرائیل حماس تنازعہ میں فوری انسانی بنیاد وں پر جنگ بندی کے ساتھ ساتھ اس ماہ کے شروع میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیاتھا۔

اسرائیل نے جنوبی اسرائیل پر 7اکتوبر کو ہوئے حملے کے بعد یرغمال کئے گئے 100سے زائد یرغمالیوں کوواپس لانے کا حماس کو تباہ کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔ اس حملے میں قریب1200لوگ جس میں بیشتر شہری تھے مارے گئے ہیں۔