فرضی گولی چلانے کے معاملے میں منور رانا کے بیٹے کوملی ضمانت

,

   

رائے بریلی۔ ممتاز شاعر منور راناکے بیٹے تبریز راناکو چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ عدالت نے ضمانت دی ہے۔جمعرات کی رات انہوں نے جیل سے رہائی ملی ہے۔ تبریز کو 20,000روپئے کے شخصی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔

اپنے چچا اور چچازاد بھائی کو معاملہ میں پھنسانے کے لئے جون میں خود پر گولی چلانے کامبینہ ڈرامہ کرنے کے ایک معاملہ میں رائے بریلی پولیس چہارشنبہ کے روز تبریز رانا کو لکھنو سے گرفتار کیاتھا۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ ایک جائیدادکے تنازعہ میں یہ جان بوجھ کر کیا جانے والے کام ہے۔ائی پی سی کی دفعہ 211اور 120بی کے تحت رانا کی گرفتاری عمل میں ائی تھی اور اسی روزانہیں جیل بھیج دیاگیاتھا۔

جون میں تبریز نے دعوی کیاتھا کہ لکھنو پریاگ راج ہائی وے پر ایک قتل کی کوشش میں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ ان کی ایس یو وی پر چار موٹر سیکل سواروں نے حملہ کیاتھا۔

انہوں نے رائے بریلی پولیس اسٹیشن میں اپنے چچا اور چچازاد بھائی کوذمہ دار ٹہراتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔پولیس کے بموجب تبریز رانا اپنے مبینہ شوٹرس کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیاہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے اخذ نتائج کے باوجود مذکورہ چاروں بندوق برداروں کے ساتھ جولائی کے پہلے ہفتہ میں تفتیش کے بعد پولیس کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ ایک بندوق کاحملہ تیار کیا ہوا خاکہ تھا۔تبریز نے اس بندوق حملے کا ڈرامہ کیاکیونکہ فبروری 2021میں جو موروثی جائیداد کوانہوں نے فروخت کیاتھا اس پر چچا کے ساتھ تنازعہ چل رہاتھا۔