فلم کی منفی رپورٹ پر اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج

   

کوچی: کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے ریاستی پولیس کے سربراہ کو ذاتی مفادات کے تحت رپورٹس پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دینے کے دو ہفتے بعد ارناکولم سنٹرل پولیس نے چہارشبہ کو اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کیا۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پرمنفی رپورٹس جب نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو کی جاتی ہیں اس کے خلاف کارروائی کے ضمن میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج ہوا ہے اور اس سلسلہ میں نو افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔ جن افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں سوشل میڈیا کمپنیاں فیس بک، یوٹیوب اور سات دیگر شامل ہیں اور پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایرناکولم سنٹرل پولیس نے فلم ڈائریکٹر اوبینی ابراہیم کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جب اسے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم راہیل مکن کورا کے منفی جائزوں سے بھرگیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس ماہ کے اوائل میں، ارومالنتے ادیتھے پرانائم کے ڈائریکٹر مبین رؤف کی طرف سے دائر کی گئی ایک درخواست پر کارروائی کی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی فلم پر بلاگرزکی جانب سے مبینہ طور پر منفی تبصروں کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہوئے اور کارروائی کی درخواست کی تھی۔