فیس بک‘ واٹس ایپ‘ انسٹاگرام بڑے پیمانے پر عالمی تعطل کاشکار

,

   

لوگوں نے فیس بک فیملی ایپ پر درپیش دشواریوں‘ بشمول جی ائی ایف اور میمیز کی پوسٹنگ کی شکایت ٹوئٹر پر کی


نئی دہلی۔ ہندوستان کے بشمول لاکھوں صارفین کے لئے فیس بک‘ واٹس ایپ‘ انسٹاگرام اورمسیجنر پیر کی رات بند ہوگیاتھا‘ جس کی وجہہ سے وہ مذکورہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس سے نہ تو پیغام ارسال کرپارہے تھے اور نہ ہی کوئی پیغام انہیں وصول ہورہاتھا۔

ڈاؤن ڈیٹکٹر کے بموجب جو کہ واٹس ایپ کی بندش کی ایک ویب سائیڈ ہے کہ بموجب40فیصد صارفین مذکورہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں ناکام ہورہے تھے اور 30فیصد کو پیغام ارسال کرنے میں دشواریاں پیش ائیں اور 22فیصد صارفین کو ویب ورژن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


لوگوں نے فیس بک فیملی ایپ پر درپیش دشواریوں‘ بشمول جی ائی ایف اور میمیز کی پوسٹنگ کی شکایت ٹوئٹر پر کی۔

فیس بک ویب سائیڈ پر ایک پیغام میں کہاگیاکہ”معاف کرنا کچھ غلط ہوا ہے۔ہم اس پر کام کررہے ہیں اور اس کو جتنا جلدی ہوسکا ہم حل کرلیں گے“۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کیاکہ ”ہم سب ٹوئٹر پر آیا یہ دیکھنے کے لئے آئے کہ انسٹاگرام‘ واٹس ایپ اور فیس بک حقیقت میں بند ہوگیاہے“۔

ایک اور نے ٹوئٹ کیاکہ”ہر کوئی ٹوئٹر کی طرف یہ دیکھنے کے لئے دوڑ رہا ہے کہ آیاحقیقت میں واٹس ایپ بند تو نہیں ہوگیا ہے“۔

ایک او رصارف نے پوسٹ کیاکہ ”انسٹاگرام بند‘ فیس بک بند‘ واٹس ایپ بند۔آپ جانتے ہیں کون اب انچارج ہے؟“۔

اپریل کے مہینے میں دنیا کے مختلف حصوں میں کچھ گھنٹوں کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام لاکھوں صارفین کے لئے بند ہوگیاتھا۔

ایک ماہ کے اندر سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈس کے لئے یہ دشواری دوسری مرتبہ پیش آئی ہے۔ معروف ڈیویلپر جین وانگ نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ دشواریاں فیس بک کے داخلی ویب سائیڈوں پر ائی ہیں۔