قبائیلی تنظیموں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو پی ایل اے‘ ایم این آر ایف کی جانب سے مار گرائے جانے کی خبروں کی تردید کی

,

   

اے بی کے ترجمان وجئے ترم نے کہاکہ مذکورہ خبریں اور بیان ”گمراہ کن اور فرضی“ ہیں۔
ایٹانگر۔ایک مقامی قبائیلی تنظیم ادی بانی کیبانگ(اے بی کہ) نے ان میڈیا خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ جس میں اس قبل دعوی کیاگیاتھا کہ دہشت گردو ں جس کاتعلق منی پور نژاد گروپس پیپلز لیبریشن آرمی(پی ایل اے) اور منی پور ناگا ریولیوشنری فرنٹ(ایم این آر ایف) نے حال ہی میں فوجی ہیلی کاپٹر کومار گرایاہے۔

تکنیکی خرابی کی وجہہ سے ایک اڈوانس لائٹ کمباٹ ہیلی کاپٹر برائے ہندوستانی آرمی اروناچل پردیش کے اوپر سائینگ ضلع میں 21اکٹوبرکے روز حادثہ کا شکار ہوگیاتھا جس میں سوار تمام پانچ مسافرین کی اس واقعہ میں موت ہوگئی تھی۔

اس حادثہ کے بعد پی ایلاے اور ایم این آر ایم نے مبینہ طور سے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مذکورہ فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری پر مشتمل دعوی پیش کیاتھا اور یہ میڈیاکے ایک حصہ میں دیکھایاگیاہے۔

مذکورہ اے بی کے جو ادی کمیونٹی برائے اروناچل پردیش کی فیصلہ ساز تنظیم ہے نے میڈیاکی ان خبروں اور پی ایل اے اوریم این آر ایف کے دئے گئے بیانات کی مذمت کی ہے۔اے بی کے ترجمان وجئے ترم نے کہاکہ مذکورہ خبریں اور بیان ”گمراہ کن اور فرضی“ ہیں۔

ترم نے میڈیاکوبتایاکہ ادی عوام کی اے بی کے سب سے اعلی ترین کونسل ہے وہ ایم این آر ایف کی طرف سے سخت ترین الفاظ میں سستی شہرت کے لئے کیے گئے ایسے بے بنیاد’بے ہودہ‘ بے حس او رجھوٹے وعدوں پر مذکورہ کمیونٹی کی ناراضگی درج کراتی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ادی کمیونٹی اپنے خطہ میں کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمی کو برداشت نہیں کریگی۔