قرنطین کے بعد یوپی میں تبلیغی جماعت کے 12ممبرس کو بھیجا گیا جیل

,

   

غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پہلے سے ہی ضبط ہیں اور خارجی وزراتی اموت کو بھی اس سے واقف کروایادیاگیاہے
شاہجہاں پور۔تبلیغی جماعت کے بارہ اراکین جس میں نو تھائی لینڈ کے بھی شامل ہیں قرنطین کی تکمیل کے بعد اترپردیش کے شاہجہاں پور میں بنی عارضی جیل بھیج دیاگیاہے۔

بارہ میں سے نو کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جبکہ دو تاملناڈو کے ہیں جنھیں 2اپریل کے روز ایک مسجد سے گرفتار کیاگیاتھا جہاں پر وہ چھپے ہوئے تھے۔

ایک افیسر نے بتایا کہ ان کے نمونے اور ایک اور مقامی کو جانچ کے لئے روانہ کیاگیاہے۔ تھائی لینڈ کے ایک فرد کو مثبت پایاگیا ہے جس کو بریلی منتقل کردیاگیاہے۔

بعدازاں رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد اس کو واپس طلب کیاگیا‘ سپریڈنٹ آف پولیس دنیش ترپاٹھی نے پی ٹی ائی کو اس بات کی جانکاری دی ہے۔

قرنطین میں 28دنوں کی تکمیل کے بعد انہیں جمعرات کے روز عارضی جیل بھیج دیاگیاہے۔

غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پہلے سے ہی ضبط ہیں اور خارجی وزراتی اموت کو بھی اس سے واقف کروایادیاگیاہے