لاہور کے انارکلی مارکٹ دھماکہ میں 3کی موت20ہوئے زخمی

,

   

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پان منڈی کے قریب پیش آیاہے جہاں پر ہندوستانی اشیاء فروخت کئے جاتے ہیں۔ اب تک دھماکہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔


لاہور۔ لاہور کی مشہور انار کلی مارکٹ کی پان منڈی میں جمعرات کے روز ایک طاقتور بم دھماکہ پیش آیا جس میں تین لوگوں کی موت اور 20دیگر زخمی ہوئے ہیں‘ پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں پر ہندوستانی اشیاء جات فروخت کئے جاتے تھے۔

ڈاؤن نیوز پیپر کی رپورٹ ہے کہ لاہور پولیس ترجمان راناعارف نے دھماکہ میں تین لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے جس کی وجہہ سے قریب کی دوکانوں او رعمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ پان منڈی کے قریب پیش آیاہے جہاں پر ہندوستانی اشیاء فروخت کئے جاتے ہیں۔ اب تک دھماکہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اپریشن ڈاکٹر عابد نے لاہور کے تاریخی دیواروں کے شہر کے قریب میں ہوئے بم دھماکے کے مقام سے رپورٹرس کو بتایاکہ”ہم دھماکہ کی نوعیت کا اندازلگارہے ہیں۔

اس دھماکے میں 20سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں جنھیں ہم نے اسپتال منتقل کردیاہے“۔ ایک موٹر سیکل پر ٹائم آلہ کے ساتھ بم رکھ پر مارکٹ میں رکھے جانے کے بات سے عابد نے انکار نہیں کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”دھماکے کے مقام کی صورتحال ایک ٹائم ڈیوائز کے امکانات کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ تاہم فی الحال ہم اس کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ مخالف دہشت گردی محکمہ اور بم کو ناکارہ بنانے والے عملے کے عہدیدارن موقع پر پہنچ گئے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت کا انداز لگایاجاسکے۔بچاؤ 1122کے بموجب زخمیو ں کومایو اسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں پر دو لوگ زخموں سے جانبرنہ ہوسکے ہیں۔

مایو اسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر افتخار نے کہاکہ دو افراد بشمول ایک لڑکا اپنے زخموں سے جانبرنہ ہوسکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسپتال کو لائے گئے زخمیوں میں چار کی حالت بہت تشویش ناک ہے۔

اس دھماکے میں بڑے تعداد میں موٹر سکلیں اور اسٹالس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔ دھماکے کے بعد انکار کلی بازار کو پوری طرح بند کردیاگیاہے۔