لکھنو تشدد میں پی ایف ائی کے ریاستی صدر تنظیم کے دیگر کی بھی گرفتاری

,

   

لکھنو۔اترپردیش پولیس نے کہا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف ائی) کے ریاستی صدر اوران کے دوساتھیوں کو مبینہ طور سے پچھلے ہفتہ ریاست اترپردیش میں پیش تشدد کے ماسٹرمائنڈ کی حیثیت سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔

ایس ایس پی لکھنو کالانیدھی نتاھانی نے رپورٹرس کو بتایا کہ”لکھنو تشدد کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے میں ہمیں بڑی کامیابی ملی ہے۔ پی ایف ائی کے وسیم‘ ندیم اور اشفاق کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

وہیں ریاستی صدر وسیم ہے‘ اشفاق خازن اور ندیم پی ایف ائی کا رکن ہے“۔تفتیش کے دوران ندیم اوراشفاق نے پولیس کو بتایا کہ 19ڈسمبر کے احتجاج کی حکمت عملی تیاری کی اور اس کو سوشیل میڈیا پر شائع کیاتھا۔

یوپی کے ڈپٹی چیف منسٹر دنیش شرما نے اتوار کے روز کہاتھا کہ انتظامیہ کو پی ایف ائی اور اسٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ آف انڈیا (ایس ائی ایم ائی) پر لکھنو میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد بھڑکانے کا شبہ ہے۔

جس میں اٹھاروں لوگوں کی موت اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پولیس کے جوان بھی شامل ہیں۔