مجھے اپنے فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی دستبرداری پر بائیڈن کابیان

,

   

بائیڈن نے کہاکہ افغانستان سے کئے گئے وعدوں پر وہ پورا کریں گے مگر قائدین سے اصرار کرتے ہیں مذکورہ طالبان سے لڑائی میں وہ متحد ہوجائیں
واشنگٹن۔طالبان کی بڑھتے تشدد اوراٹھ صوبوں پر قبضے کے پیش نظر امریکی صدر نے مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز افغانستان سے امریکی دستوں کی دستبرداری اپنے فیصلے پر وہ شرمند ہ نہیں ہیں۔

اندولو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق افغانستان کے قائدین سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف مذکورہ ”اپنے ملک کے لئے لڑائی“ میں متحد ہونے کا انہوں نے اصرار کیا او رکہاکہ مذکورہ ملک سے امریکی دستوں کی دستبرداری کے فیصلے سے انہیں شرمندگی نہیں ہے۔

بائیڈن نے رپورٹرس سے کہاکہ ”افغان قائدین کو متحدہونا چاہئے۔ انہیں اپنے لئے لڑائی کرنا چاہئے“۔

بائیڈن نے کہاکہ افغانستان سے کئے گئے وعدوں پر وہ پورا کریں گے مگر قائدین سے اصرار کرتے ہیں مذکورہ طالبان سے لڑائی میں وہ متحد ہوجائیں۔

بائیڈن نے رپورٹرس کو وائٹ ہاوز میں بتایاکہ ”ہم اس بات پر اب بھی قائم ہوں جو وعدے میں نے لئے تھے‘ قریب سے فضائی مدد کی فراہمی‘ان کے دستوں کو کھانے او رآلات کی فراہمی اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی‘ مگر انہیں لڑائی کرنا ہوگا“۔

ائے دن افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے بڑھتے کنٹرول کے ساتھ ملک میں دہشت گردگروپ کی جارحیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکہ اوراین اے ٹی او افواج کی ملک سے دستبرداری کے بعد سے طالبان کی جارحیت میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے۔