مدھیہ پردیش میں رام نومی تقاریبات میں 11اموات‘ مہارشٹرا میں جھڑپیں

,

   

بی جے پی لیڈر سجل گھوش‘ جنھوں نے ہاوڑہ کے رام راجاتالامیں ایک ایسی ہی ریالی میں حصہ لیا‘ کہاکہ برائی کے خلاف ایسے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔


نئی دہلی۔جلوسوں اورخصوصی پوجا کے ساتھ رام نومی جمعرات کے روز سارے ملک میں منائی گئی مگر مدھیہ پردیش میں تقریب کے دوران مندرکی ایک باؤلی میں گرکر 11بھگتوں کی موت ہوگئی اور مہارشٹرا میں ایک تصادم کے سبب 12زخمی ہوگئے۔

دہلی میں پولیس کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جہانگیر پوری میں ایک جلوس نکالا جہاں پر پچھلے سال ہنومان جینتی تقاریب کے دوران فسادات رونما ہوئے تھے‘ وہیں گجرات کے وڈوڈرا میں بھی ایک مارچ پر پتھر پھینکے گئے۔

ملک کے باقی حصوں میں تقریبات بڑے پیمانے پر واقعات سے پاک رہیں اور لوگ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل ائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ بھگوان رام کی زندگی ہر دور میں انسانیت کے لئے ایک تحریک رہے گی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا”مریاداپرشتم‘ بھگوان رام کی زندگی قربانی‘ تپسیااور عزم پر مبنی تھی۔رسومات کے لئے ایک ہون کے دوران ایک باؤلی کا چھت گرنے کے بعد دس عورتیں اور ایک مردہ کی موت ہوگئی ہے‘ ایک سینئر افیسر نے کہاکہ یہ واقعہ اندور کے پٹیل نگر میں بالیشوار جھولے لال مندر میں پیش آیاہے۔

جمعرات کے روز حکام نے بتایاکہ ایک رام مندر کے قریب پڑوسی ریاست مہارشرا کے اورانگ آباد شہر میں کم ازکم 12لوگ اور پولیس کے دس جوان اس وقت زخمی ہوگئے جب500کے قریب لوگوں کے ہجوم نے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات پر قابو پانے کی کوشش کی تو پتھراؤ او رپٹرول سے بھری بوتلیں پھینکیں۔

اس واقعہ میں 13گاڑیاں شرپسندوں نے جلا دیں‘انہوں نے بتایاکہ بدھ او رجمعرات کی درمیانی شپ شہر کے کراد پورہ علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں مشہور رام مندر ہے۔

پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شل اورربر کی گولیوں کااستعمال کیااور اٹھ ٹیمیں حملہ آاوروں کی شناخت کے لئے تشکیل دی گئی ہیں