مرکزی وزیرنے کہاکہ ارونگ آباد میں اگر بی جے پی کو جیتنا ہے تو اے ائی ایم ائی ایم کے جلیل کو میدان میں لانا چاہئے

,

ایسے وقت میں راؤصاحب دانوے کا یہ بیان سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل اس کے ساتھی بھاگوت کراڈ نے کہاتھا کہ یکناتھ شنڈی کی زیرقیادت شیوسینا کو چاہئے کہ وہ اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کو مقابلہ کرنے دے کیونکہ غیرمنقسم شیو سینامیں تقسیم کے سبب پارٹی کمزور ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد۔مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے اس بیان کے ساتھ سیاسی ہلچل مچادی ہے کہ مہارشٹرا میں 2024کے لوک سبھاالئیکشن میں ارونگ آباد سیٹ پر بی جے پی اگر جیت حاصل کرنا چاہتی ہے تو اس کو یقینی بنانا ہوگا کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں موجودہ رکن پارلیمنٹ اور اے ائی ایم ائی ایم لیڈر امتیاز جلیل میدان میں ہوں۔

ضلع کلکٹرمیں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے بعد دانوے نے دعوی کیاہے کہ اگلے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی سابق سے زیادہ اکثریت سے جیت حاصل کریگی۔ جس وقت دانوے نے اس تبصرہ کیاتھا اس وقت جلیل بھی موجود تھے۔

ایسے وقت میں راؤصاحب دانوے کا یہ بیان سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل اس کے ساتھی بھاگوت کراڈ نے کہاتھا کہ یکناتھ شنڈی کی زیرقیادت شیوسینا کو چاہئے کہ وہ اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کو مقابلہ کرنے دے کیونکہ غیرمنقسم شیو سینامیں تقسیم کے سبب پارٹی کمزور ہوگئی ہے۔

روایتی طور پر اورنگ آباد حلقہ کی نمائندگی غیر منقسیم شیوسینا کرتی رہی ہے۔ تاہم 2019میں جلیل نے اپنے پہلا الیکشن لڑتے ہوئے یہاں سے سینا کے سینئر لیڈرچندرکانت کھائیرا کو شکست دی تھی۔

دانوے جو مرہٹواڑپ علاقے میں جالنا سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں نے اپوزیشن کے انڈیابلاک پر طنز کستے ہوئے کہاکہ کئی سیاسی جماعتیں اس میں ہیں جنھوں نے بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں رہے ہیں۔