مرکزی وزیر کا حیدرآباد میں بیان’ہندوستان میں رہنا ہے تو بھارت ماتا کی جئے کہناہوگا‘۔

,

   

مملکتی وزیرزراعت کیلا ش چودھری نے کہاک وہی لوگ جو’وندے ماترم‘ اور’بھارت ماتا کی جئے‘ کہیں گے ان کے لئے ہی اس ملک میں جگہ ہے
حیدرآباد۔مرکزی وزیر کیلاش چودھری نے زوردیکر کہاکہ جو لوگ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں گانہیں ”بھارت ماتا کی جئے“ کہنا ہوگا۔

مرکزی مملکتی وزیر زراعت چ۲ودھری یہاں پر بی جے پی کے زیر اہتمام منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

حیدرآباد میں سیاسی نمائندوں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی ”زبان“کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آنے والے وقت میں انہیں ”سبق سیکھایاجانا چاہئے“ اور ریاست میں قوم پر ستانہ سوچ کے ساتھ حکومت تشکیل دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ ’بھارت ماتا کی جئے“ کا نعرہ نہیں لگاتی ہیں وہ جہنم میں جائیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہندوستان میں کہتے ہیں کہ وہ ’بھارت ماتاکی جئے‘کانعرہ نہیں لگائیں گے‘ ان کے ساتھ جہنم ہے۔

انہوں نے اصرار کیا”بھارت میں رہنا ہے‘ تو بھارت ماتا کی جئے‘ بولنا ہوگا‘۔ ہندوستان میں رہتے ہوئے کیاآپ کہیں گے پاکستان زندہ باد“۔

انہوں نے کہاکہ صرف وندے ماترم اوربھارت ماتا کی جئے کہنے والوں کو ہی ملک میں جگہ ہے۔ایم او ایس ’اگر ہندوستان پر یقین نہیں ہے تو آپ پاکستان چلے جائیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”اس لیے میں یہ کہتاہوں کہ اگر کوئی ایسا شخص ہے جو‘بھارت ماتا کی جئے‘ نہیں کہتااور ہندوستان اور بھارت پر یقین نہیں رکھتاتو اسے ’پاکستان زندہ باد‘ چلے جانا چاہئے۔ یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے“۔