مسلمانوں کے ووٹوں سے محرومی کے خدشات اکھنڈ بھارت میں رکاوٹ۔ کرناٹک منسٹر

,

   

مذکورہ سینئر بی جے پی لیڈر نے اس با ت کا بھی اعلان کیاہے کہ پارٹی کی زیرقیادت حکومت ریاست میں گائے ذبیحہ پر امتناع عائد کرے گی

بنگلورو۔کرناٹک کے وزیر برائے دیہی ترقی او رپنچایت راج مسٹر کے ایس ایشوراپا جنھوں نے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر متنازعہ بیان میں کہاتھا کہ بی جے پی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دے گی‘

اور اب اتوار کے روز کہاکہ وطن پرست مسلمان بھگوا پارٹی کو ووٹ دیں گے جبکہ موافق پاکستان ووٹ دینے کے لئے ہچکچاہٹ محسوس کریں گے۔

مذکورہ سینئر بی جے پی لیڈر نے اس با ت کا بھی اعلان کیاہے کہ پارٹی کی زیرقیادت حکومت ریاست میں گائے ذبیحہ پر امتناع عائد کرے گی۔

ایشوراپا نے کہاکہ ”ہر کسی کی خواہش اکھنڈ بھارت کی ہے‘ اس کو عملی جامعہ کیوں نہیں پہنایاجارہا ہے کہ کیونکہ انہیں (سیاسی قائدین کا حصہ) مسلمانوں کے ووٹ نہیں ملیں گے“۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رکن اسمبلی نے کہاکہ ”بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے قبل میری ملاقات کانگریس پارٹی کے کچھ لیڈران سے ہوئی جنھوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا‘

مگر دعوی کیاکہ ان کے حلقے میں پچاس ہزارمسلم ووٹ ہیں اور انہیں شکست کے خوف کاسامنا ہے“۔

ایشواریا نے کہاکہ ان کے حلقے میں پچاس ہزار مسلم ووٹ ہیں اور وہ ووٹ مانگنے کے لئے کبھی ان کے پا س نہیں گئے۔

انہوں نے کہاکہ ”ووٹ کے لئے سلام مارنے ایک بھی مسلمان کے پاس آج کی تاریخ تک میں نہیں گیا ہوں۔ میں 47ہزار کی اکثریت سے جیتاہوں“