مسلمانو ں پر جھوٹے خبر چلانے والے نیوز18کے اینکر کے خلاف شکایت۔

,

   

قبل ازیں باندرہ کی مسجد کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو نشانہ بنایاتھا
ممبئی۔مسلمانوں کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کے لئے نیوز 18کے اینکر امیش دیوگن کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔

مذکورہ شکایت پبلک کیر فاونڈیشن کے تاسیسی رکن اور صدر کل ہند ٹرانسپورٹ کانگریس(اے ائی این ٹو یو سی)شہزاد خان نے ممبئی پولیس اور مسلمانوں کو فرضی خبروں کے ذریعہ بدنام کرنے کے حوالے سے کی ہے۔

اپنے شو آر پار میں یکم مئی2020کے روز دیو گن نے جھوٹا دعوی پیش کیاتھا کہ کرلا کی مسجد میں لاک ڈاؤن کے باوجود مسلمان نماز ادا کررہے ہیں.۔ ا س کے علاوہ ایک فرضی ویڈیو بھی دیکھا یا تھا جس میں بتایاجارہاتھا کہ کرالا کی مسجد کے قریب لوگ اکٹھا ہیں

۔مذکورہ نیوز اینکر نے اپنے شو میں دعوی کیاتھا کہ ”اس وقت کی بڑی خبر‘ کرلا سے تصویریں آرہی ہیں وہاں پر نماز کے بعد مسجد میں لوگوں کی زیادہ بھیڑ تھی تو پولیس وہاں پر گئی ہے اور پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے“۔

حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائیڈ الاٹ نیوز کے مطابق جس طرح کا دعوی دیو گن او راس کے چیانل نے کیا اس طرح کا کوئی واقعہ نہ تو مسجد کے پاس پیش آیا ہے اور نہ ہی مسجد کے مصلیوں اور پولیس کے درمیان میں کوئی جھڑپ پیش ائی ہے۔

جب ان کا جھو ٹ منظرعام پر آگیاتب دیو گن نے ایک30سکینڈ کا معافی نامہ بھی جاری کردیاہے۔

اس سے قبل باندرہ کی مسجد کو نشانہ بنانے او رمسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو نشانہ بنایاتھا