ملک بھر میں ہم بی جے پی کو شکست دیں گے۔ ممتا بنرجی

,

   

کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بی جے کو ”جملہ پارٹی“ قراردیا اور زوردیا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک بھر میں بھگوا کیمپ کو شکست دیں گی۔

ستمبر30کو ہونے والے بھاپانی پور ضمی الیکشن میں ترنمول کانگریس کی امیدواربنرجی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے روم میں عالمی امن میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دینے پر مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور دعوی کیاکہ اس طرح کی کوششیں انہیں روکنے میں بی جے پی کو کامیابی نہیں دلائیں گے۔

اسی بازگشت میں مذکورہ ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی نے کہاکہ زیادہ وقت تک اب پارٹی بنگال تک محدود نہیں رہے گی اور سیاستی طور پر بی جے پی ملک بھر میں مقابلہ دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی سب سے بڑی جملہ پارٹی ہے۔ وہ صرف جھوٹ او رنفرت پیش کرتی ہے۔

اگر آپ ان کے خلاف بولیں‘ تو آپ کے پیچھے مرکزی ایجنسیوں کو لگادیتی ہیں۔ رقص کرنے والے ڈرگن والی پارٹی بی جے پی ہے‘ جو سی اے اے‘این آر سی اور این پی آر کے نام پر شہریت میں سے آپ کا نام نکال دے گی“۔

اس کے علاوہ ٹی ایم سی سربراہ نے بھگوا کیمپ پرضمنی انتخابات کے دوران افرتفری کے لئے باہر سے لوگوں کو لانے کا بھی الزام عائد کیاہے۔

ابھیشک بنرجی نے یہ بھی کہاکہ بھگوا کیمپ سے لڑائی میں مذکورہ پارٹی کبھی مفاہمت نہیں کرے گی۔ بنرجی کے علاوہ بی جے پی کی پرینکا ٹائبروالا او رسی پی ائی (ایم) کی سرجیب بسواس بھی ساوتھ کلکتہ کے بھانی پور سے مقابلہ کررہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 3اکٹوبر کو ہوگی