منی پور میں تازہ تشدد۔پولیس کمانڈو اورخاتون ہلاک‘ متعدد زخمی

,

   

سومرجیت کا تعلق مغربی امپال ضلع کے ملوم علاقے سے تھا۔
امپال۔پولیس کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز میانمار کی سرحد سے جوڑی منی پور کے مورح میں مشتبہ مسلح دہشت گر دحملے میں منی پور پولیس کا ایک کمانڈو اورد یگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

درالحکومت امپال سے 110کیلو میٹر کے فاصلے پر سرحدی مورح میں جب سکیورٹی جوان تین زخمی سکیورٹی جوانوں کو طبی علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے بعض قبائیلی بشمول خواتین نے رکاوٹیں پیدا کی اور فورسیس سے تصادم ہوگیا اور اس تصادم میں ایک قبائیلی عورت ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

امپال میں پولیس اہلکاروں نے کہاکہ ایک پولیس کمانڈو وانگھم سومرجیت کی موت ہوگئی اور تین دیگر اس وقت زخمی ہوگئے جب مشتبہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسیس پر حملہ کیا‘ جودہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تیگنو پال ضلع کے تحت مورح میں مختلف گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھیؤ۔سومرجیت کا تعلق مغربی امپال ضلع کے ملوم علاقے سے تھا۔

پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ چہارشنبہ کی صبح سے سرحد سے متصل مورح علاقوں میں تین مختلف مقاما ت پر سکیورٹی فورسیس اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرینگ کاتبادلہ ہوا۔ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسیس راکٹ سے چلائے جانے والے گولے بھی داغے ہیں۔

سرحدی علاقوں میں کشیدگی عروج پر ہے اور حالات پرقابوپانے کے لئے آسام رائفلزسمیت اضافی سکیورٹی دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ تازہ تشد د کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے منگل کی دوپہر سے مصیبت زدہ ٹینگوپال ضلع میں مکمل کرفیو نافذ کردیاہے۔

ایک اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ”امن کی خلاف ورزی‘ عوامی سکون میں خلل پڑنے اور انسانی جانوں او راملاک کو شدید خطرات کے پیش نظرتینگوپال ضلع کے ریونیودائرہ اختیارضلع میں مکمل کرفیو نافذ کردیاگیا تھا“۔

ہند میانمار سرحد پر مورہ ایک بہت پرانا اور بڑا تجارتی شہر ہے۔

درایں اثناء حکمراں بی جے پی کے ایک لیڈر 36سالہ ہیمکو لال میٹ او رفوج کے ایک سابق سپاہی 49ؑٓسالہ فلپ کھائی کھولال کونگسائی کو پچھلے سال اکٹوبر میں ایک سب ڈویثرن پولیس افیسر سی آنند کمار کے قتل کے ضمن میں مورح سے پیر کی رات کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔

مورح میں امن اور ہم آہنگی کے ساتھ صدیوں سے کوکی‘ میتی‘ ناگا‘ تامل‘ پنگال(مسلمان)‘ گورکھا‘ سکھ اور دیگر طبقات کے لوگ رہ رہے ہیں‘ جو میانمار کی بڑے سرحدی شہر تامو سے مغرب میں محض چار کیلو میٹر اور جنوبی امپال سے 110کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔