منی پور کے مسلئے پر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا بیان’وزیراعظم قصور وار‘۔

,

   

منی پور میں اے ٹی ایس یو ایم کی جانب سے 3مئی کے روز نکالی گئی ایک ریالی کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔
پٹنہ۔منی پو رپر بحث کے لئے پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی پر اپوزیشن کی مانگ کے حوالے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد نے منگل کے روز کہاکہ وزیراعظم مودی ذمہ داری ہیں اور انہیں اس کا سامناکرنا ہوگا۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہاکہ ”وزیر اعظم قصور وار ہیں اور انہیں اس کا سامنا کرناہوگا“۔

لوک سبھا 2024کے انتخابات کی شکست کے بعد مودی کے بیرون ملک چلے جانے کے متعلق ان کے بیان پر جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ ”وہ باہر جگہ حاصل کررہے ہیں۔ انہیں مارکوس(فرڈینڈا مارکوس) سابق صدر فلپائن کی طرح بھاگنا پڑیگا۔

انہوں نے بہت سارے گناہ کئے ہیں“۔مانسون اجلاس کے پہلے دن سے واضح رہے کہ اپوزیشن قائدین منی پور کے مسلئے پر مرکزی حکومت کو پارلیمنٹ میں گھیررہے ہیں۔اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ منی پور پر پارلیمنٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ایک بیان کی مانگ کررہے ہیں۔

وزیراعظم مودی کے پارلیمنٹ منی پور کے حالات پر ایک بیان دینے کی اپنی مانگ پر بضد کانگریس جنرل سکریٹری وینو گوپال نے منگل کے روز جاننا چاہئے کہ ”اس حساس موضوع“ پر وہ کب بیان دیں گے۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا“ کے ممبرس منی پور کے حالات پر بحث کے لئے تیار ہیں مگر صرف مودی کی سیشن میں موجودگی پر۔ اپوزیشن کے لیڈران دوروزہ منی پور کے دورے کے بعد اتوار کے دہلی واپس پہنچے ہیں۔

منی پور میں اے ٹی ایس یو ایم کی جانب سے 3مئی کے روز نکالی گئی ایک ریالی کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔