مودی حکومت نے اڈانی کے لئے کوئلہ نیلامی پالیسی کو تبدیل کیا۔ کانگریس

,

   

اپوزیشن پارٹی نے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) تشکیل دینے کامانگ کیاہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس نے الزام لگایاکہ نریندر مودی حکومت نے کوئلہ بلاک مختص کرنے کے لئے مسابقتی نیلامی کی دیرینہ پالیسی کوپلٹ دیااو راڈانی گروپ منافع بخش میدان فراہم کیاہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاکہ اس گروپ کو کوئلہ کے بلاک الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ بولی لگانے والوں میں کوئی او رشامل نہیں تھا۔ انہوں نے دعوی کیاکہ یہ کوئلہ بلاک کی نیلامی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

اپوزیشن پارٹی نے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی) تشکیل دینے کامانگ کیاہے۔حالانکہ اڈانی گروپ کی جانب سے کوئی فوری ردعمل کے لئے دستیاب نہیں تھا‘ وہ دعوی کررہے ہیں ان کی جانب سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔

رامیش نے الزام لگایاہے کہ ”اپنے دوستوں کو دولت مند بنانے کی وزیر اعظم کی واحد سونچ پھر ایک مرتبہ ثابت ہوئی ہے۔اس مرتبہ کوئلہ کی کانکنی میں کوئلہ بلاک مختص کرنے کے لئے مسابقتی نیلامی کی دیرینہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے مودی حکومت نے منافع بخش کوئلہ بلاکس اڈانی کو دے دئیے ہیں۔

ایسا ان معاملات میں بھی کیاگیا ہے جہاں یاتوواحد بولی لگانے والا تھاجس میں کسی متعلقہ فریق نے دوسرے بولی دہندہ کے طور پر ایک کٹھ پتلی کے لباس میں ملی بھگت سے کام کیاتھا‘ اور کوئلہ کی نیلامی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی روح کی کھلی خلاف ورزی کی ہے“۔

ایکس پر بیان شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاکہ ”مودی اڈانی کی ملی بھگت اور کوئلہ بلاک کی نیلامی میں وزیراعظم کے سب سے پسندیدہ کاروباری گروپ کے حق میں دھاندلی پر مشتمل تازہ مثال پر ہمارا بیان یہ ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”یہ ریاستی خزانے کی طرف سے کمائی گئی آمدنی ہے اور یہ ان مقامی لوگوں کے حق ہے جن کی زمینیں اورجنگلات کوئلہ کی کانکنی کے لئے چھین لی گئی ہیں“۔