مولانا کے بیٹے کو’لوجہاد‘قانون کے تحت یوپی پولیس نے کیاگرفتار

,

   

حیدرآباد۔ معروف عالم دین مولانا محمد عمر گوتم کے بیٹے عبداللہ کو یوپی پولیس کی مخالف دہشت گرددستہ (اے ٹی ایس) نے ’مخالف تبدیلی مذہب(لوجہاد کے نام سے معروف) قانون کے تحت گرفتار کیاہے۔

عبداللہ کو گوتم بدھ نگر سے گرفتار کیاگیا ہے او رفی الحال ان سے فنڈنگ ذرائع اور ان کے والد کے معاملے میں شامل دیگر ملزمین سے روابط کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

مذکورہ ریاستی پولیس ہندوستان بھر میں مذہبی تبدیلی کے لئے چلائے جانے والے سنڈیکٹس کی نگرانی والے اداروں واور مسلم عالم دین کو موردالزام ٹہرارہی ہے۔

اب تک اے ٹی ایس نے کم ازکم17مسلمانوں کو گرفتار کیاہے جس میں مولانا عمر گوتم‘ عبداللہ‘ مولانا کلیم صدیقی‘آدم‘ ارسلان مصطفےٰ‘ کوثر عالم اور محمد حفیظ ادریس شامل ہیں۔

عبداللہ کے والد اورمعروف اسلامی اسکالر عمر گوتم کو اسی سال جون20کو گرفتار کیاگیاتھا۔

اترپردیش انسداد غیر قانونی مذہبی تبدیلی آرڈنینس 2020جس کو کسی کی بھی شہری آزادی اور بنیادی حق پر کارضرب قراردیتے ہوئے عالمی حقوق کی ادارے اور اپوزیشن جماعتوں‘ سماجی جہدکاروں‘ مسلم قائدین نے اس کے خلاف اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

پچھلے سال 28نومبر کو آرڈنینس کی شکل میں اس قانون کو روبعمل لایاگیاہے اور اس کو ریاستی مقننہ نے بھی متعارف کروایا ہے