مہارشٹرا۔ طالب علم کو وائرل ویڈیو کے بعد معطل کردیاگیا‘ جس میں این سی سی کیڈیٹس کو چھڑی سے مارتاہوا دیکھایاگیا۔

,

   

کالج کے ایک ذرائع نے بتایاکہ ان کے انتظامیہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وہ تعزیری کاروائی او راصلاحی اقدامات کررہی ہے
تھانے۔ تھانے میں ایک کالج اسٹوڈنٹ کو اسوقت معطل کردیاگیا ہے جب کیمپس میں این سی سی کیڈیٹس کے ساتھ بدسلوکی پر مشتمل اس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے‘ ایک عہدیدار نے اس بات کی جمعرات کے روز جانکاری دی ہے۔

ویڈیومبینہ اس کے ایک ساتھ اسٹوڈنٹ نے نکالا ہے‘ جس میں بارش کے دن میں جوشی بیڈیکر کالج میں فزیکل ٹریننگ کا سیشن دیکھایاگیاہے۔

اٹھ کیڈیٹس بارش کے درمیان ایک گڑھے میں نظر ائے ہیں‘ جو ہاتھ کی مدد کا استعمال کرنے کے بجائے اپنے سروں کے ساتھ کیچڑ میں دھنسے ہوئے ہیں۔

مذکورہ سینئر این سی سی کیڈیٹس ان کے پیچھے ہاتھ میں لاٹھی لئے کھڑا ہوا ہے او ران میں سے ایک بعد دیگر کو چھڑے سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اپنی اس مشق میں ناکام ہوگئے ہیں

https://twitter.com/nabilajamal_/status/1687328342213869568?s=20

یونیورسیٹی کے ایک سینٹ ممبر نے کہاکہ ”اس یونٹ کے این سی سی انسٹرکٹر کو حال ہی میں تبادلہ کردیاگیاہے۔ ٹیچرس کی عدم موجودگی میں سینئر کیڈیٹس کام کررہے ہیں جو اس واقعہ کی وجہہ بناہے“۔

تھانے میں جوشی بنڈیکر جالج براین سی سی کی یونٹ کے ساتھ دیگر ادارے بنڈوکر کالج اور وی پی ایم پالی ٹکنیک چلاتا ہے ہے۔ بنڈوکر کالج سے تعلق رکھنے والے اس طالب علم کو معطل کردیاگیاہے۔کالج کے ایک ذرائع نے بتایاکہ ان کے انتظامیہ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وہ تعزیری کاروائی او راصلاحی اقدامات کررہی ہے