مہارشٹرا۔ مہاتما گاندھی کے پڑ پوترے نے بھارت جوڑو یاترا میں راہول کے ساتھ شامل ہوئے

,

   

مذکورہ پارٹی نے راہول گاندھی او رتوشار گاندھی کو پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کے پڑ پوتروں کو دو انجہانی قائدین کے وراثت کے مالک قراردیاہے


شیگاؤں۔مہاتماگاندھی کے پڑ پوترے توشار گاندھے نے مہارشٹرا کے ضلع بلودھانا میں شیگاؤں کے اندر جاری راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں جمعہ کے روز شامل ہوئے‘ جس کو کانگریس نے ایک ”تاریخی شراکت“ قراردیا ہے۔

مہارشٹرا میں یاترا 7نومبر کو داخل ہوئی اور دن کی سفر کی شروعات ضلع اکولہ کے بالا پور سے صبح6بجے کی اور کچھ گھنٹوں بعد شیگاؤں ں پہنچے‘ جہاں پر توشار گاندھی جو ایک مصنف اورجہدکار ہیں اس یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔

جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ میں توشار گاندھی نے کہاکہ شیگاؤں میری جائے پیدائش ہے۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہاکہ ”شیگاؤں میں 18کے روز میں بھارت جوڑویاترا میں شمولیت اختیار کروں گا۔

شیگاؤں میرا جائے پیدائش ہے۔ وہ جس میں میری والدہ سوار تھیں 1ڈن ہواڑہ میل بذریعہ ناگپور نے شیگاؤں پر17جنوری 1960کو روکا جب میں پیدا ہوا تھا“۔

مذکورہ پارٹی نے راہول گاندھی او رتوشار گاندھی کو پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی کے پڑ پوتروں کو دو انجہانی قائدین کے وراثت کے مالک قراردیاہے۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ ”دونوں کا ایک ساتھ چلنا یہ حکمرانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ وہ جمہوریت کوخطرے میں ڈال سکتے ہیں مگر اس کو ختم نہیں کرسکتے ہیں“۔

توشار گاندھی کے علاوہ کانگریس قائدین مکل واسنک‘ دپیندر ہڈا‘ ملند دورا‘ مانک راؤ ٹھاکرے‘ ممبئی کانگریس صدر بھائی جگتاپ او رپارٹی کے ریاستی یونٹ سربراہ نانا پتھولے بھی راہول کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے۔

آج شام شیگاؤں میں راہول گاندھی یاترا سے خطاب بھی کریں گے۔ مہارشٹرا میں بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مراحل میں ہے اوروہ 20نومبر کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔