مہارشٹرا میں بی جے پی او راین سی پی کی حکومت تشکیل۔

,

   

حیدرآباد۔مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کا تجسس کا پوری طرح ختم ہوگیا ہے۔ بی جے پی او راین سی پی کے الائنس میں حکومت کی تشکیل ہوگئی ہے۔

ہفتہ کی صبح دیو یندر فنڈناویوس بطور چیف منسٹر اور این سی پی کے لیڈر اجیت پوار ان کے نائب کی حیثیت سے حلف لئے ہیں۔

حالانکہ جمعہ کی رات تک بھی اس طرح کا قیاس لگایاجارہا تھا کہ کانگریس‘ این سی پی او رشیو سینا ساتھ ملکر حکومت کی تشکیل عمل میں لائیں گے۔

این سی پی قائدین نے جمعہ کی نصف شب تک بھی اس بات کا اعلان کررہے تھے کہ مہارشٹرا میں کانگریس‘ این سی پی او رشیوسینا کی حکومت بنے گی۔

مگر ہفتہ کی اولین ساعتو ں میں مہارشٹرا میں اس سیاسی طوفا ن کھڑا ہوا کہ بی جے پی لیڈر دیو یندر فنڈناویوس اور این سی پی لیڈر اجیت پاور نے بالترتیب چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر مہارشٹرا کی حیثیت سے حلف لیا۔

 

مزے دار بات یہ ہے کہ صبح کی اولین ساعتوں میں جب مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کا یہ واقعہ پیش آرہاتھا‘ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دیو یندر فنڈناویوس کو چیف منسٹر بننے پر مبارکباد دی۔

ٹھیک اسی طرح مرکز ی وزیر داخلہ امیت شاہ اور کابینی وزیر نتن گڈگری نے بھی دیو یندر فنڈناویوس اور اجیت پوار کو مبارکباد پیش کی۔

بہرحال مہارشٹرا میں تشکیل حکومت کو تعطل کاشکار تھی‘ وہ اب ختم ہوگیا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ آب انے والے وقت میں بی جے پی اور این سی پی کے درمیان میں ہونے والے الائنس کا کیا خلاصہ سامنے ائے گا۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ اس سارے معاملے میں این سی پی کے صدر شرد پوار سے اچھی طرح واقف ہیں اور ان کی منشاء پر این سی پی نے بی جے پی کاساتھ دینے کا اعلان کیاہے۔

اس بات کی بھی جانکاری مل رہی ہے جمعہ کے روز ہوئی کابینی اجلاس میں فیصلہ لیاگیاتھا کہ مہارشٹرا میں نافذ صدر راج کو برخواست کردیاجائے‘ جس کی بنیاد پر ہفتہ کے روز اولین ساعتوں 5:47منٹ کوریاست مہارشٹرا سے صدر راج ہٹالیا گیا۔

جس کے فوری بعد دیو یندر فنڈناویوس اور اجیت پاور گورنر کے گھر پہنچے اور حلف لیا۔

حالانکہ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق شرد پوار نے ایک چھوٹا سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیاسی تبدیلی کو این سی پی کی حمایت نہیں ہے او ر”یہ کام میری جانکاری کے بغیر ہوا ہے“۔

دوسری جانب کانگریس کا ماننا ہے کہ شرد پوار نے انہیں دھوکہ دیا ہے‘ اور یہ ایک بڑی سازش کے تحت انجام دیا جانے والا کام ہے۔