نئے ڈائرکٹ ٹیکس کا مسودہ جولائی کے آخر تک تیار ہوجائے گا

,

   

نئے ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ کامسودہ تیار کرنے کے لئے فینانس منسٹر ارون جیٹلی نے 31جولائی کا وقت مقرر کیا ہے۔ مذکورہ مجوزہ نیا ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ انکم ٹیکس ایکٹ 1961سے تبدیل کیاجائے گا

نئی دہلی۔حکومت نے جمعہ کے روزایک ٹاسک فورس جو ٹیکس عہدیداروں اور بیرونی ماہرین پر مشتمل ہے جو دوماہ کا مزید وقت فراہم کیاہے تاکہ وہ نئے ڈائرکٹ ٹیکس کو ڈ مسودہ تیار کرسکیں۔

وزیر فینانس ارون جیٹلی نے وزرات کے سکریٹریز کے ساتھ منعقد ایک اجلاس کے دوران 31جولائی تک تاریخ میں توسیع دی ہے‘ معاملے کی راست جانکاری رکھنے والے ایک فرد نے یہ بات بتائی ہے۔

جمعہ کے روز لیاگیا فیصل موجودہ حکومت جس کی قیادت نریندر مودی کررہے ہیں کا ملک میں الیکشن کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل کا قطعی فیصلہ ہوگا۔

جمعہ کے روز صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند نے مودی اور ان کے تمام وزرا کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان سے گذارش کی ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنا کام جاری رکھیں۔

مذکورہ مجوزہ نیا ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ کو انکم ٹیکس ایکٹ1961سے بدلہ جائے گا۔ پچھلے کئی سالوں میں موجودہ ٹیکس قانون جس کے تحت پرسنل انکم ٹیکس‘ کارپوریٹ ٹیکس اور دیگر میں کئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

حکومت موجودہ ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعہ حکومت کے نہ صرف خزانہ میں اضافہ کی خواہاں ہے بلکہ صارفین کو بہتر سہولتیں مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں