نوح میں اجازت نہیں ملنے کے بعد پلوال میں مہا پنچایت منتقل

,

   

تاہم پلوال ایس پی‘ لوکیندر سنگھ نے کہاکہ اب تک کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
گروگرام۔ ذرائع کے مطابق درحقیقت نوح میں مقررہ ایک ہندو مہاپنچایت کے لئے تشدد زدہ ضلع میں پولیس کی اجازت نہیں ملنے کے بعداب پلوال میں منعقد ہوگی۔ ائی اے این ایس کو نوح ایس پی نریندر بیجارنیا نے بتایاکہ نوح میں ہندو گروپس کی جانب سے مہاپنچایت کی اجازت مانگی گئی تھی جس کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر مسترد کردیاگیاہے۔

بجرنگ دل کے ایک رکن کلبھوشن بھردواج نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ وی ایچ پی کے ایک سینئر لیڈر ارون جیلدار کی قیادت میں اتوار کے روز ضلع پلوال میں ہندو پنچایت منعقد کی جائے گی۔

بھردواج نے کہاکہ ”مہاپنچایت میں نوح میں جھڑپو ں کی وجہہ سے غیر اختتام پذیر برج منڈل جل ابھیشک یاترا پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مذکورہ مہاپنچایت کا انعقاد تنظیم کے ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے عمل میں لایاجارہا ہے“۔ برج منڈل ابھیشک یاترا کا انعقاد وشوا ہندو پریشد نے عمل میں لایاتھا جسکو 31جولائی کے روز نوح میں ہجومیوں نے روک دیاتھا‘ جس کے بعد پیش ائے تشدد میں چھ لوگوں کی موت اور 88افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم پلوال ایس پی‘ لوکیندر سنگھ نے کہاکہ اب تک کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ایس پی نے کہاکہ ”جی ہاں مہاپنچایت کے لئے اجازت مانگی گئی ہے مگر اب تک ہم نے اجازت نہیں دی ہے۔ ہم کچھ جانکاری اکٹھا کررہے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں‘ اس کے بعد ہی فیصلہ کیاجائے گا“۔