وباء کے وقت میں آلودہ پانی کا بہاؤ شہریوں کے لئے نقصاندہ ہوتا ہے۔ ویڈیو

,

   

شہر کی گنجان آبادی والے علاقے نامپلی میں پچھلے چھ ماہ سے ڈرنیج کے آلودہ پانی کا بہاؤ جاری ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کے اس دور میں آلودہ پانی کا بہاؤشہریوں کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حکومت بالخصوص بلدی حکام کو چاہئے کہ وہ برسات کے اس موسم جس میں وباء کے امراض کے پھوٹ پڑنے کا شدید خطرہ لاحق ہے اور ساتھ میں مہلک وائرس کرونا کا قہر جاری ہے تو وہ حفظان صحت کا خاص خیال رکھے اور شہریوں کی زندگیوں کو وباء امراض سے محفوظ رکھنے کے اقدامات اٹھائے۔

تاکہ جن شہریوں کے دلوں میں کرونا وائرس اور انتظامیہ کی لاپراہیوں کے سبب خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اس کو اپنی بہتر کارکردگی سے دور کیاجاسکے۔ ناقص طبی سہولتیں اور ابتر حالات نے شہریوں کے حوصلوں کو پست کردیا ہے۔

حکومت اور شہری انتظامیہ پر اس بات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں پائے جانے والے خدشات اور شبہات کو دور کرتے ہوئے آلودہ پانی کے بہاؤ‘ مچھروں کی کثرت کے ساتھ افزائش پر روک لگانے والے اقدامات اٹھاے۔

YouTube video