وزیراعظم مودی نے والدہ کے ارتھی جلوس کو دیا کاندھا اورگلہائے عقیدت پیش کیا

,

   

گجرات چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے بھی وزیراعظم کے والدہ کے 100سال کی عمر میں ندھن پر تعزیت پیش کی او ر کہاکہ وہ نہایت سادگی اور اعلی اقدار کی حامل خاتون تھیں۔


گاندھی نگر۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روزاپنی والدہ ہیرا بین مودی کو گلہائے عقیدت پیش کیا جس کاندھن گاندھی نگر میں جمعہ کی صبح میں ہوا تھا۔ مودی جمعہ کے روز سب سے پہلے گجرات پہنچے اور ان کے ریسان گھر میں گلہائے عقیدت پیش کیا اور ارتھی اٹھاکر آخری رسومات کے لئے روانہ ہوئے۔

اسپتال کی ایک بلٹن کے مطابق احمد آباد میں یواین مہتا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ریسرچ سنٹر میں تقریبا3:30کے قریب 100سالہ ہیرا بین مودی کا ندھن ہوا۔صحت میں خرابی کی وجہہ سے انہیں چہارشنبہ کے روز مذکورہ اسپتال میں داخل کیاگیاتھا

ہیرا بین مودی کے گھر میں مودی کے بھائی سوما بھائی مودی او ران کے فیملی ممبرس بھی موجود تھے۔ مودی جو کچھ ترقیاتی کاموں کا فتتاح کرنے کے لئے مغربی بنگال جانے والے تھے‘ جمعہ کے روز ذرائع نے کہاکہ وہ ویڈیوکانفرسنگ کے ذریعہ اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے کہاکہ ”ہوڑاہ کلکتہ میں وندے بھارت ٹرین اور ریلویز کے دیگر ترقیاتی کاموں کو ہری جھنڈی دیکھانے کے بعد نیشنل گنگا کونسل اورنامی گنگا کے تحت ملاقات منصوبے کے تحت ہے۔ وزیراعظم مودی ممکن ہے کہ ویڈیوکانفرسنگ کے ذریعہ اس میں شامل ہوں گے“۔

وزیراعظم مودی نے جمعہ کی صبح ملک کو اس ندھن کے متعلق جانکاری دی تھی۔ اپنی والدہ کے 100ویں سالگرہ کے موقع پر ماں سے ملاقات کو بھی مودی نے یاد کیااور ٹوئٹ میں کہاکہ ”جب میں نے 100ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے ملاقات کی توانہوں نے مجھے ایک چیز کہی تھی جو ہمیشہ یاد رہے گی وہ یہ کہ ذہانت کے ساتھ کام کروں اورشفاف زندگی گذار“۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اس موقع پر تعزیت پیش کی۔گجرات چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے بھی وزیراعظم کے والدہ کے 100سال کی عمر میں ندھن پر تعزیت پیش کی او ر کہاکہ وہ نہایت سادگی اور اعلی اقدار کی حامل خاتون تھیں۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں ہیرا بین نے اپنے ووٹ کااستعمال کیاتھا۔