وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، بولے: لوگ کہتے ہیں مرجا مودی، ملک کہہ رہا مت جا مودی

,

   

نئی دہلی: بھارت کی تین شمال مشرقی ریاستوں تری پورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج اب بالکل واضح ہوگئے ہیں۔ تری پورہ میں جہاں بی جے پی نے اکیلے اکثریت کا ہندسہ عبور کرلیا ہے تو وہیں بی جے پی – این ڈی پی پی اتحاد نے ناگالینڈ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ دوسری طرف این پی پی میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے، لیکن 27 نشستوں کے ساتھ وہ اکثریت سے دور رہ گئی ہے۔اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد وزیراعظم مودی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنان سے خطاب کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ الیکشن جیتنے سے زیادہ اس بات کا اطمینان ہے کہ میں نے وہاں بار بار جاکر وہاں کے عوام کا دل جیتا ۔ شمال مشرق کے لوگوں کو احساس ہے کہ اب ان کو نظر انداز نہیں کیا جاتا ہے ۔ اب نارتھ ایسٹ نہ دہلی سے دور ہے اور نہ دل سے دور ہے ۔