ویڈیو۔ اندور میں کوچنگ کلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک طالب علم کی موت

,

   

مدھیہ پردیش پبلک سرویس کمیشن کی وہ تیاری کررہا تھا۔
بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک کوچنگ کلاس میں شریک20سالہ کالج اسٹوڈنٹ کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ سے موت ہوگئی ہے۔

بی اے سال آخر کا طالب علم راجیش لودھی‘ ساگر ضلع کا ساکن تھا جو مدھیہ پردیش پبلک سرویس کمیشن کی تیاری کررہا تھا‘ کا چہارشنبہ کی شام کوکلاس میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ سے فوت ہوگیاہے۔

واقعہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب سوشیل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوا جس میں ایم پی پی ایس سی امیدواروں کے ساتھ لودھی بھی اپنی جگہ پر بیٹھا دیکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں لودھی کو تکلیف میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ میز پر اپنا سر رکھتا ہے او ربعد میں ڈھیر ہوجاتا ہے۔

کچھ ساتھی طلبہ لودھی کی مدد کرنے او رکوچنگ اسٹافکو مطلع کرنے کی کوشش کرتے ہیں

لودھی کو فوری قریب کے اسپتال لے جایاجاتا ہے جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اندرو میں بھاور خوان پولیس اسٹیشن انچار راج کمار یادو نے کہاکہ ویڈیو دیکھنے کے بع ایک تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

موت کی حقیقی وجہہ کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی ہوگا‘ ابتدائی تحقیقات بتارہی ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اسٹوڈنٹ کی موت ہوئی ہے