ویڈیو۔ حیدرآباد میں لڑکے پر آوارہ کتے کا حملہ‘ لڑکا ہوا زخمی

,

   

اس کی ماں کی جانب سے لڑکے کو بچانے کی کوششوں کے باوجود مذکورہ کتا حملہ کرتا اور مذکورہ خاتون کو بھی زخمی کردیا ہے۔
حیدرآباد۔ شہر میں آوارہ کتے کے حملوں کے ایک اور واقعہ میں ایک لڑکا اوراس کی ماں زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق جو منی کنڈہ سرینواسا نگر کالونی میں پیش آیاہے کہ ایک برہم آوارہ کتے نے اس وقت مذکورہ لڑکے پر حملہ کردیا جب وہ اوراس کی ماں ایک دوکان سے باہر آرہے تھے۔

اس کی ماں کی جانب سے لڑکے کو بچانے کی کوششوں کے باوجود مذکورہ کتا حملہ کرتا اور مذکورہ خاتون کو بھی زخمی کردیا ہے۔وہاں پر کھڑے لوگوں کی مداخلت کے بعد ہی لڑکے کو بچایاجاسکا۔

اس سے قبل کے واقعات
پچھلے سال اسی طرح کے واقعات پیش ائے ہیں۔ ڈسمبر میں ایک لڑکا حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقے میں آوارہ کتے کے حملے سے زخمی ہوگیاتھا۔

ایک اور واقعہ نندی مسلی گوڑہ میں پیش آیا جو حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے‘ جہاں پر ایک چھ سالہ لڑکے کو ایک آوارہ کتے کے حملے میں شدید چوٹیں ائیں تھیں۔

ایک او رافسوسناک واقعہ میں کومالا مہشواری نامی ایک 13سالہ لڑکی حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں موت واقعہ ہوگئی تھی۔ مذکورہ لڑکی جو پوچم پلی گورنمنٹ ماڈل اسکول میں 7ویں جماعت کی اسٹوڈنٹس تھی اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر ہوم ورک کررہی تھی اسی وقت آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیاتھا۔

اسپتال میں 40دنوں تک علاج جاری رہنے کے باوجود وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔


حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگراضلاعوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے سابق کے واقعات کے باوجود اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما ہوا ہے


حیدرآباد کو آوارہ کتوں کے حملوں سے بچانے کی ضرورت
اس بدبختانہ واقعہ نے تلنگانہ کے مختلف اضلاعوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے جاری واقعات پر فوری کاروائی کی نشاندہی کراتا ہے۔

آوارہ کتوں کے حملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت او رمتعلقہ حکام کو مستقبل میں ا س قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانا چاہئے۔